Thursday , October 19 2017
Home / شہر کی خبریں / وشاکھاپٹنم میں 3 افراد سوائن فلو سے متاثر

وشاکھاپٹنم میں 3 افراد سوائن فلو سے متاثر

حیدرآباد۔ 6 ستمبر (سیاست نیوز) آندھرا پردیش کے شہر وشاکھاپٹنم میں سوائن فلو کے تین نئے کیسوں کا پتہ چلا ہے۔ عہدیداروں نے بتایا کہ اڈیشہ سے تعلق رکھنے والا ایک شخص اور دو خواتین کے بشمول تین افراد کے معائنے کے بعد پتہ چلا کہ وہ سوائن فلو سے متاثر ہیں۔ مختلف علاقوں میں ان کا علاج کیا جارہا ہے۔ ان کی صحت بہتر ہے۔ اس سال جنوری سے اب تک سوائن فلو کے 37 کیس سامنے آئے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT