Thursday , October 19 2017
Home / شہر کی خبریں / وشاکھاپٹنم کو نئے ریلوے زون کا مطالبہ

وشاکھاپٹنم کو نئے ریلوے زون کا مطالبہ

رکن اسمبلی امرناتھ ریڈی کی بھوک ہڑتال چوتھے دن میں داخل
حیدرآباد ۔ /17 اپریل (آئی این این ) وشاکھاپٹنم کو نیو ریلوے اسٹاٹس دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے وائی ایس آر سی پی کے رکن اسمبلی امرناتھ ریڈی کی جانب سے شروع کی گئی بھوک ہڑتال اتوار کو چوتھے دن میں داخل ہوگئی ۔ کئی سینئر قائدین بشمول رکن اسمبلی کے روجا نے بھوک ہڑتال کیمپ پہونچ کر امرناتھ ریڈی سے یگانگت کا اظہار کیا  ۔ اس موقع پر مخاطب کرتے ہوئے روجا نے الزام عائد کیا کہ آندھراپردیش کے چیف منسٹر این چندرا بابو نائیڈو نے ووٹ برائے نوٹ اسکام میں پھنسنے کے بعد مرکز سے سمجھوتہ کرلیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نائیڈو کو اس اسکام میں مرکز کی کارروائی کا خوف ہے ۔ اس لئے وہ ریاست کے اہم مسائل کے سلسلہ میں مرکز پر دباؤ نہیں ڈال رہے ہیں ۔ روجا نے الزام عائد کیا کہ مرکز اے پی ری آرگنائزیشن ایکٹ میں بقیہ ریاست آندھراپردیش کے ساتھ کئے گئے وعدوں کو پورا کرنے میں ناکام ہوگیا ہے ۔ انہوں نے مرکزی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وشاکھاپٹنم کو فوری طور پر ایک نئے ریلوے زون میں تبدیل کیا جائے ۔

TOPPOPULARRECENT