Saturday , August 19 2017
Home / کھیل کی خبریں / وشواناتھن آنند کا آرمینیائی اتھیلیٹ کے ساتھ مقابلہ ڈرا

وشواناتھن آنند کا آرمینیائی اتھیلیٹ کے ساتھ مقابلہ ڈرا

لندن۔6 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) سابق ورلڈ چمپئن وشواناتھن آنند کا  لندن چیس کلاسک کے دوسرے رائونڈ میں آرمینیا کے لیوون ارونیان کے ساتھ مقابلہ ڈرا ہوگیا۔ آج یہاں چیس کلاسک کے تمام 5 گیمس ڈرا رہے اور ہالینڈ کے انیش گری و انگلینڈ کے مائیکل ایڈمس کے درمیان جہاں سخت مسابقت تھی ، یہ مقابلہ بھی برابری پر ختم ہوا۔ چیس کلاسک کا پہلا مرحلہ جس میں تقریباً مقابلے ڈرا رہے اس کی وجہ سے موقف جوں کا توں ہے اور کامیابی حاصل کرنے والے واحد اتھلیٹ انیش گری ہیں جو 1.5 پوائنٹس کی سبقت حاصل کئے ہوئے ہیں۔باقی تمام کھلاڑیوں نے گیم ڈرا کرنے میں ہی عافیت سمجھی۔

TOPPOPULARRECENT