Saturday , August 19 2017
Home / کھیل کی خبریں / وشواناتھ آنند کو شکست

وشواناتھ آنند کو شکست

لندن ۔ 11 ڈسمبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام) سرکردہ شطرنج کھلاڑی وشواناتھ آنند لندن چیس کلاسک ٹورنمنٹ کے چھٹویں راؤنڈ میں کئی نشیب و فراز سے گذرتے ہوئے بالآخر روسی شاطر گرینڈ ماسٹر الیگزینڈر گرسچک کے ہاتھ مات کھاگئے ۔ ابتدائی تین راؤنڈس میں ڈرا کے بعد باقی راؤنڈس میں حریف کے ہاتھوں شکست کے شکار ہوگئے ۔ اس شکست کے بعد راؤنڈ رابن ٹورنمنٹ کے 10 کھلاڑیوں میں 9 ویں مقام پر پہونچ گئے ۔
ٹیپوسلطان میموریل کراٹے چمپیئن شپ
حیدرآباد ۔ 11 ڈسمبر ۔ ( راست ) بوڈو کان اسٹار کرکٹ کلب انٹرنیشنل کے زیراہتمام 12 ڈسمبر ہفتہ کو صبح 9 بجے تا 8 بجے شب شاہ منزل خلوت روڈ پر 17 واں ٹیپوسلطان میموریل نیشنل کراٹے چمپیئن شپ اور مسقطی بلیک بیلٹ چیلنج کپ کا انعقاد عمل میں لایا گیا ہے ۔
اس موقع پر کئی ممتاز شخصیات شرکت کریں گے اور 6 بجے شام فائنل کے بعد انعامات تقسیم کئے جائیں گے ۔

TOPPOPULARRECENT