Saturday , August 19 2017
Home / اضلاع کی خبریں / وظیفہ پیرانہ سالی نہ ملنے کی شکایت

وظیفہ پیرانہ سالی نہ ملنے کی شکایت

اوٹکور۔ 3 نومبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) اوٹکور منڈل کے پورلہ (کلاں) میں بیڑی مزدوروں کو وظیفہ پیرانہ سالی نہ رہنے کی شکایت کرتے ہوئے سابق سرپنچ جناب محمد اکبر حسین بھٹکل نے کہا کہ بیڑی مزدوروں کو ماہانہ ایک ہزار روپئے حکومت تلنگانہ کی جانب سے اجراء کئے جارہے ہیں۔ پنچایت سیکریٹری جناب وینکٹ راملو، بیڑی مزدوروں کو وظیفہ وقت مقررہ پر نہ دیتے ہوئے مہینہ کے اختتام پر دیا جاتا ہے جبکہ دیگر وظیفہ پیرانہ سالی افراد کو وقت پر ادائیگی عمل میں لائی جاتی ہے۔ مسلم خواتین، بیڑی مزدور نے MPDO اوٹکور شریمتی وینکماں سے شکایت کی اور درخواست بھی اس سے متعلق مسئلہ پر پیش کی گئی ہے لیکن درخواست کا کوئی اثر نہیں ہوا۔

TOPPOPULARRECENT