Saturday , October 21 2017
Home / شہر کی خبریں / وظیفہ کیلئے 1.42 لاکھ تنہا زندگی گذارنے والی خواتین کی درخواستیں

وظیفہ کیلئے 1.42 لاکھ تنہا زندگی گذارنے والی خواتین کی درخواستیں

حیدرآباد 22 مئی ( این ایس ایس ) ریاستی حکومت تنہا زندگی گذارنے والی خواتین میں وظائف کی تقسیم کیلئے 413 کروڑ روپئے جاری کرنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے ۔ حکومت کی جانب سے جو آسرا پنشن فراہم کی جا رہی ہے اسکے استفادہ کنندگان کی تعداد 38 لاکھ تک پہونچ رہی ہے ۔ یہ فنڈز 36,37,949 افراد میں تقسیم کی جائیگی ۔ تاحال ریاستی حکومت کو وظائف کیلئے تنہا زندگی گذارنے والی خواتین کی 1.42 لاکھ درخواستیں موصول ہوئی ہیں اور حکومت اس بات کی کوشش کر رہی ہے کہ تمام اہل اور مستحق خواتین میں یہ وظائف تقسیم کئے جائیں۔ 2 جون سے حکومت 1.42 لاکھ خواتین میں یہ وظیفہ تقسیم کرنے کا منصوبہ رکھتی ہے ۔ اس کے علاوہ تازہ وظیفہ کیلئے بھی 15,528 درخواستیں موصول ہوئی ہیں اور حکومت ان کو بھی منظوری دینے کے عمل میں ہے ۔

TOPPOPULARRECENT