Sunday , August 20 2017
Home / شہر کی خبریں / وظیفہ یابوں کے اہم مطالبات کو فوری حل کرنے کا مطالبہ

وظیفہ یابوں کے اہم مطالبات کو فوری حل کرنے کا مطالبہ

تلنگانہ پنشنرس سنٹرل اسوسی ایشن کا اجلاس، صدر و دیگر کا خطاب
حیدرآباد 9 اگسٹ (راست) تلنگانہ پنشنرس سنٹرل اسوسی ایشن کا اجلاس بمقام اردو گھر مغلپورہ حیدرآباد بصدارت غلام محمد صدر اسوسی ایشن منعقد ہوا۔ جلسہ کا آغاز ترانہ اقبال سے ہوا۔ مہمان خصوصی جناب بی کے لکشمن اے پی پی او موتی گلی حیدرآباد کی ملازمت سے سبکدوشی پر گلپوشی و شال پوشی کی گئی۔ صدر اسوسی ایشن نے مختلف جی اوز کے بارے میں تفصیل سے واقف کروایا اور کہاکہ دسویں پے رویژن کمیشن میں وظیفہ یابوں کو خاطر خواہ مالی فائدہ حاصل نہیں ہوا اور وظیفہ یابوں کے کئی مطالبات بھی حل نہیں ہوئے ہیں اور کمشنر نے جن مطالبات کی سفارش کی تھی اُن کو حکومت نے منظور نہیں کیا اور انھوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ فٹمنٹ کے 9 ماہ کے بقایہ جات وظیفہ یابوں کو فوری ادا کرنا ضروری ہے۔ اس کے علاوہ وظیفہ یابوں کو خانگی دواخانوں میں مفت علاج کے لئے ضروری اقدامات جلد از جلد کرنا چاہئے۔ ونیز وظیفہ یابوں کے مسائل کے فوری حل کے لئے سکریٹریٹ میں ایک علیحدہ سیل یا محکمہ قائم کرنا لازمی ہے۔ ان تمام حالات کی وجہ سے وظیفہ یاب متفکر و مضطرب ہیں۔ مہمان خصوصی جناب کے لکشمن کے علاوہ اجلاس کو جنرل سکریٹری محمد علی اقبال سکریٹری، سید یٰسین آرگنائزنگ سکریٹری ایم اے شکور صدیقی خازن سردار گرمکھ سنگھ ارکان عاملہ سید عبدالحمید ، شیخ بایزید اور دوسروں نے بھی مخاطب کیا۔

TOPPOPULARRECENT