Monday , May 29 2017
Home / Top Stories / وعدوں کی تکمیل کیلئے ملائم سنگھ کا عہد

وعدوں کی تکمیل کیلئے ملائم سنگھ کا عہد

بہو اپرنا یادو کے انتخابی جلسہ سے ایس پی سرپرست کا خطاب
لکھنؤ، 15 فروری (یو این آئی) سماج وادی پارٹی (ایس پی) سرپرست ملائم سنگھ یادو نے لکھنؤ کینٹ سیٹ سے اپنی بہو ارپنا یادو کو الیکشن میں فتحیاب کرانے کی جذباتی اپیل کرتے ہوئے اعلان کیا کہ سماج وادی پارٹی کی حکومت کے اقتدار میں نہیں آنے پر بھی وہ اپنے تمام وعدوں کو پورا کریں گے ۔ریلوے کیرج ورکشاپ کے قریب ایک انتخابی ریلی میں انہوں نے کہا، “یہ انتخاب میرے سیاسی وقار سے جڑاہے ۔ اس علاقے سے ایس پی امیدوار کی حیثیت سے انتخابی میدان میں اتری میری چھوٹی بہو ارپنا یادو کی اگر لوگ حمایت کریں گے تو میں ان شکر گزار رہوں گا۔ پارٹی سے درکنار کئے جانے کے طریقے سے بے حد افسردہ مسٹر یادو نے کہا کہ 2012 کا الیکشن ان کے نام پر لڑا گیا تھا۔ مینڈیٹ انہیں ہی ملا تھا، لیکن انہوں نے وزیر اعلی اکھلیش کو بنا دیا۔ باقی باتیں آپ جانتے ہیں۔اس بارے میں انہوں نے تفصیل سے تو کچھ نہیں کہالیکن کہا، “ملکیت کا خسرہ اب بھی میرے نام پر ہے ، جبکہ جو لوگ پارٹی چلا رہے ہیں ۔مسٹر یادو نے کہا کہ سماج وادی پارٹی جھوٹے وعدے نہیں کرتی ہے ، جو کہتی ہے وہ کرتی ہے ۔ ایس پی سرپرست کی یہ تیسری انتخابی ریلی تھی۔ اس سے پہلے وہ اپنے چھوٹے بھائی شیو پال سنگھ یادو کیلئے اٹاوہ کے جسونت نگر میں گزشتہ ہفتے دو جلسے کر چکے ہیں۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT