Friday , May 26 2017
Home / سیاسیات / وعدہ خلافی کیلئے مودی عوام سے معافی مانگیں:مایاوتی

وعدہ خلافی کیلئے مودی عوام سے معافی مانگیں:مایاوتی

لکھنؤ، 9فروری (سیاست ڈاٹ کام) بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) صدر مایاوتی نے آج کہا کہ وعدوں کے جال میں عوام کو الجھانے والے وزیر اعظم نریندر مودی کو اسمبلی انتخابات میں اتر پردیش کی عوام سے نیا وعدہ کرنے سے پہلے وعدہ خلافی کیلئے عوامی طور پر معافی مانگنی چاہیے ۔محترمہ مایاوتی نے کہا کہ غازی آباد میں کل بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی انتخابی ریلی میں مسٹر مودی نے ایک بار پھر وعدوں کی جھڑی لگا دی۔ یہ صرف لوگوں کی آنکھوں میں دھول جھونکنے والی باتیں ہیں۔ مسٹر مودی نے 2014 کے لوک سبھا انتخابات میں بھی اقتدار میں آنے کے 100 دن کے اندرغیرممالک میں جمع کالا دھن لانے کا وعدہ کیا تھا لیکن آج تقریبا ایک ہزار دن پورے ہونے کے بعد بھی بیرون ملک سے کالا دھن نہیں آیا اور نہ ہی غریبوں کے اکاؤنٹس میں 15 سے 20 لاکھ روپے آئے ۔ مودی حکومت اب تو بیرون ملک میں جمع کالا دھن پر بات کرنے سے بھی خوف کھاتی ہے ۔بدعنوانی سے لڑنے کا دعوی کرنے والے مسٹر مودی ‘لوک پال’ کے قیام کے بارے میں خاموش ہوجاتے ہیں۔ یہ ثابت کرتا ہے کہ دال میں ضرور بہت کچھ کا

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT