Sunday , May 28 2017
Home / ہندوستان / وعدہ خلاف پارٹیوں کو سبق سکھانا وقت کا تقاضہ : شاہی امام احمد بخاری

وعدہ خلاف پارٹیوں کو سبق سکھانا وقت کا تقاضہ : شاہی امام احمد بخاری

نئی دہلی 9 فروری (سیاست ڈاٹ کام) دہلی کی جامع مسجد کے شاہی امام سید احمد بخاری نے اترپردیش اسمبلی انتخابات میں مسلمانوں سے بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کی حمایت کرنے کی اپیل کی ہے ۔ انہوں نے اقلیتوں خاص طور پر مسلمانوں کے ساتھ ہونے والی مبینہ ناانصا فیوں،زیادتیوں اور وعدہ خلافیوں پر شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے آج کہا کہ مسلمانوں کو سبز باغ دکھاکر ان کے ووٹوں کے ذریعے اقتدار میں آنے والی سیاسی پارٹیوں کو سبق سکھانا وقت کا اہم تقاضا ہے ۔اس کے ساتھ ہی انہوں نے دعوی کیا کہ خود کو مامون و محفوظ رکھنے کی کوشش میں ملک کے مسلمانوں نے نام نہاد سیکولر پارٹیوں کی حمایت کرکے ان کو اقتدار تک پہنچایا لیکن ان پارٹیوں نے اقتدار میں آنے کے بعد ہمیشہ ہی ان کے ساتھ دھوکہ کیا،اس لئے اترپردیش اسمبلی انتخابات میں مسلمانوں کوبطورمتبادل بہوجن سماج پارٹی کا انتخاب کرنا چاہئے ۔اس طرح مسلم اوردلت ووٹوں کے ذریعے ریاست میں ایک مضبوط حکومت کا امکان پیدا ہوسکے گا۔انہوں نے الزام لگایا کہ خود کو سیکولر ہونے کا دعوی کرنے والی بعض سیاسی پارٹیاں مسلمانوں کو انصاف اور حق دلانے کا وعدہ کرکے اقتدار میں آجانے کے بعد ایسی پارٹیاں حکمرانی کے زعم میں مبتلاہوکر اپنے وعدوں سے مکر جاتی ہیں جس کی وجہ سے مسلمان ہمیشہ خود کو ٹھگاہوا محسوس کرتا ہے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT