Thursday , September 21 2017
Home / شہر کی خبریں / وقارآباد میں بائیں بازو کا احتجاج

وقارآباد میں بائیں بازو کا احتجاج

حیدرآباد 18ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) تلنگانہ کے ضلع رنگاریڈی کے معین آباد، شنکر پلی اور شاہ آباد منڈلوں کو شمس آباد ضلع میں شامل کرنے کے فیصلہ کے خلاف وقارآباد میں بائیں بازو کی جانب سے احتجاج کیا گیا ۔بائیں بازو کی جماعتوں کے کارکنوں نے وقارآباد کو ضلع کا درجہ دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے احتجاج کیا ۔ سڑکوں پر ٹائر جلائے اور حکومت کے خلاف نعرے لگائے ۔بائیں بازو کی جماعتوں کے کارکنوں نے احتجاج میں شدت پیدا کرنے کا انتباہ دیا ۔

TOPPOPULARRECENT