Thursday , October 19 2017
Home / شہر کی خبریں / وقارآباد کے وفد کی ٹی آر ایس میں شمولیت پر محمد محمود علی کا خیرمقدم

وقارآباد کے وفد کی ٹی آر ایس میں شمولیت پر محمد محمود علی کا خیرمقدم

ٹی آر ایس سے ہر شعبہ حیات کا فرد متاثر، پارٹی کو مستحکم کرنے کا مشورہ
حیدرآباد۔11جون(سیاست نیو)نائب وزیر اعلی تلنگانہ الحاج محمد محمودعلی نے کہاکہ ریاست میں تمام عمر کے لوگوں میں تلنگانہ راشٹرایہ سمیتی اس قدر مقبول ہوگئی ہے کہ ہر شعبہ حیات سے تعلق رکھنے والے نوجوان ہو یا پھر معمر افراد ان کی اولین ترجیح بنی ہوئی ہے ۔ آج یہاں مثالی کارکردگیوںسے متاثر ہو کر ضلع وقارآباد سے تعلق رکھنے والے بزرگ و نوجوانوں نے شمولیت اختیار کرنے والی افراد سے وہ مخاطب تھے ۔منسٹرس کوارٹرس بنجارہ ہلز میں اتوار کے روز ٹی آریس قائد و رکن وقف بورڈ کی قیادت میںوقارآباد کے موضع بورگو پلی درگاہ حضرت سید خواجہ نائب شہید ؒ کے سجادہ نشین و متولی خواجہ قطب الدین انصاری کے ہمراہ ان کے معتقدین نے جناب محمود علی سے ملاقات کرکے پارٹی میںشمولیت اختیار کی ۔ ڈپٹی چیف منسٹر نے ان افرا دسے خطاب کرتے ہوئے ان کا پارٹی میںخیر مقدم کیاااور انہیں پارٹی کو مضبوط بنانے میںتعاون کرنے کی تلقین کی۔ نوجوانوں کی پارٹی میں شمولیت کو انہوں نے باعث فخر قرار دیا اور انہیں قوم اور پارٹی کا مستقبل قرار دیتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کی پارٹی میں شمولیت سے پارٹی کو تقویت حاصل ہوتی ہے اور یہی نوجوان آگے چل کر عوام کی بہتر انداز میں خدمت کرتے ہیں۔ وحید الدین ایڈوکیٹ نے اس موقع پرنے ڈپٹی چیف منسٹرکا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر کلیم اللہ انصاری، مظہر انصاری، صابر احمد نظامی و دیگر شامل تھے۔

TOPPOPULARRECENT