Tuesday , September 26 2017
Home / کھیل کی خبریں / وقاریونس ، انضمام الحق کو چیف سلیکٹر بنانے کے حامی

وقاریونس ، انضمام الحق کو چیف سلیکٹر بنانے کے حامی

کراچی ۔16 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) سابق فاسٹ بولر اور پاکستانی ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ وقار یونس نے پی سی بی کی جانب سے انضمام الحق کو چیف سلیکٹر کے عہدہ کی پیشکش کو خوش آئند قرار دیا ہے۔ ایشیا کپ اور ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم کی ناقص کارکردگی کے بعد کوچ وقار یونس اور کپتان شاہد آفریدی نے  اپنے عہدوں سے استعفیٰ دے دیا  جبکہ سلیکشن کمیٹی کو بھی سبکدوش کردیا گیا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورد نے چیف سلیکٹر کے عہدے کیلئے سابق عظیم بیٹسمین انضمام الحق سے رابطہ کیا ہے جسے وقار یونس نے سراہتے ہوئے کہا ہے کہ یہ 2015 ورلڈ کپ کے بعد ان کی جانب سے پیش کردہ تجاویز میں سے ایک تھی۔ ٹوئٹر پیغام میں وقار نے انضمام کو چیف سلیکٹر کے عہدے کی پیشکش پی سی بی کا ایک بہتر فیصلہ قرار دیا۔

TOPPOPULARRECENT