Tuesday , September 26 2017
Home / شہر کی خبریں / وقار احمد انکاؤنٹر کا کل ایک سال مکمل، شہر میں چوکسی

وقار احمد انکاؤنٹر کا کل ایک سال مکمل، شہر میں چوکسی

حیدرآباد۔ 5 اپریل (سیاست نیوز) آلیر انکاؤنٹر کا واقعہ ہوئے ایک سال مکمل ہونے کو ہے، اس کے پیش نظر دونوں شہروں میں سکیورٹی کے وسیع تر انتظامات کئے جارہے ہیں اور مشتبہ افراد پر کڑی نظر رکھی جارہی ہے۔ باوثوق ذرائع نے بتایا کہ وقار احمد اور اس کے چار ساتھیوں سید امجد علی، محمد ذاکر ، اظہار خان اور ڈاکٹر حنیف کو ورنگل سنٹرل جیل سے حیدرآباد میٹروپولیٹن کورٹ کو روانگی کے دوران ضلع نلگنڈہ کے آلیر ویلیج میں انکاؤنٹر کردیا گیا تھا۔ پانچ زیردریافت مسلم قیدیوں کی انکاؤنٹر میں ہلاکت کے بعد ریاست کے اقلیتی طبقہ میں غم و غصہ ہونے کے سبب لا اینڈ آرڈر پولیس اور ریاستی پولیس انٹلیجنس عملے نے چوکسی اختیار کئے ہوئے ہے۔ باوثوق ذرائع نے بتایا کہ 7 اپریل کو انکاؤنٹر کے ایک سال مکمل ہونے کے پیش نظر مشتبہ افراد پر کڑی نظر رکھی جارہی ہے اور ڈیوٹی پر موجود تمام پولیس ملازمین کو چوکسی برتنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ انکاؤنٹر کا ایک سال پورا ہونے کے سبب بعض گوشوں سے 7 اپریل کو احتجاج منظم کئے جانے کی اطلاعات ہیں۔ پولیس اس ضمن میں دونوں شہروں میں تلاشی مہم میں شدت پیدا کردی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT