Wednesday , October 18 2017
Home / کھیل کی خبریں / وقار ’نام نہاد‘ نوجوان بیٹسمنوں کی کارکردگی پر برس پڑے!

وقار ’نام نہاد‘ نوجوان بیٹسمنوں کی کارکردگی پر برس پڑے!

نیوزی لینڈ کیخلاف احمد شہزاد، عمر اکمل کے بیٹنگ اسٹائل پر برہمی ۔ عمران خان اور سلیکٹرز پر بھی تنقید

موہالی ؍ لاہور ، 23 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے ہیڈکوچ وقار یونس نے تیزرفتار آغاز کے بعد ردھم کو برقرار رکھنے میں اپنے بیٹسمنوں کی ناکامی پر شدید برہمی ظاہر کی کہ اس کی وجہ سے وہ نیوزی لینڈ کے خلاف اہم ورلڈ T20 میچ ہار گئے۔ 181 کے ٹارگٹ کا تعاقب کرتے ہوئے احمد شہزاد (30 رنز، 32 گیندیں) اور عمر اکمل (24 رنز، 26 گیندیں) اُس زبردست شروعات کا فائدہ اٹھانے میں ناکام ہوگئے جو شرجیل خان (47 رنز، 25 گیندیں) نے فراہم کی تھی، اور میچ 22 رنز سے ہار گئے، جس نے میگا ایونٹ آخری چار کا مقام حاصل کرنے پاکستان کے امکانات موہوم کردیئے ہیں۔ مایوس وقار نے مابعد پریس کانفرنس کہا: ’’اگر آپ دیکھیں کہ ہم نے آٹھویں سے 15 ویں اوور تک کچھ بھی تیزی نہیں دکھائی (رن ریٹ سست کرڈالا)۔ ہمارے دو نام نہاد نوجوان اور اُبھرتے کرکٹرز نے اس دوران میدان سنبھالے رکھا، جہاں ہم نے سوچا تھا کہ آپ اس میچ میں بازی لے جائیں گے۔ ہم بس امید کرتے رہ گئے، لیکن خواہش کے مطابق میچ کا اختتام نہیں کرسکے۔

پاکستان کا پرفارمنس مجموعی طور پر ناکافی رہا۔‘‘ اس شکست کے بعد وقار یونس کھلاڑیوں کی کارکردگی پر برس پڑے اور کرکٹ میں میڈیکل اصطلاح متعارف کرادی۔ لیجنڈ عمران خان کو اوپر کے نمبروں پر بیٹنگ نہ کرانے کی شکایت کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔ عمر اکمل کا نام لئے بغیر اُن پر خوب تنقید کے نشتر چلائے۔ وہ کہتے ہیں اچھے آغاز کے بعد ہارنا افسوسناک ہے۔ اب پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو دیکھنا ہو گا کہ اُن کو کونسا انجکشن لگانا ہے۔ اس بارے میں کرکٹ بورڈ اور سلیکٹرز کو توجہ دینا ہوگا۔ انہوں نے کہا: ’’جو لوگ شور مچارہے تھے کہ اوپر والے نمبروں پر موقع نہیں ملا تو آج پرفارم کرنے کا دن تھا۔ ٹی 20 فارمٹ میں کسی بھی نمبر پر کسی کو بیٹنگ کیلئے بھیجا جا سکتا ہے۔ ‘‘ انھوں نے کہا کہ یہ دیکھ کر کافی دکھ ہوتا ہے کہ پاکستانی بیٹسمین اپنی غلطیوں کو بار بار دہرا رہے ہیں۔ ایک مرحلے پر ہمیں ایک، ایک اور دو، دو رنز ہی بنانے کی ضرورت تھی جو ہم کو میچ میں کامیابی دلا دیتے لیکن یہی کہنا پڑے گا کہ ہم معقول حد تک ٹھیک نہیں، اور ہم اچھا نہیں کھیلے۔

فٹبال : انڈر ۔ 17 ورلڈ کپ
نئی دہلی ، 23 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) حکومت نے آئندہ سال کے انڈر ۔ 17 فٹبال ورلڈ کپ کی میزبانی کیلئے آج اہم اقدام میں وزارت کھیل کود کو اس ایونٹ کے پرسکون انعقاد کیلئے آرگنائزنگ کمیٹی تشکیل دینے کا مجاز قرار دیا، اور فیفا کی معائنہ کار ٹیم کے تجویز کردہ تبدیلیوں کو اپنی منظوری بھی دے دی۔مرکزی کابینہ نے وزیراعظم نریندر مودی کی صدارت میں اس ٹورنمنٹ سے متعلق بعض اہم مسائل پر غور و خوض کیا اور اس ضمن میں اپنی منظوری دی۔ وزارت اسپورٹس کو متعلقہ فیصلوں کیلئے مجاز اتھاریٹی قرار دیا گیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT