Friday , July 28 2017
Home / Top Stories / ’وقت بدل رہا ہے‘: مودی

’وقت بدل رہا ہے‘: مودی

ممبئی 19 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی نے نوبل انعام یافتہ باب ڈائیلان کے معروف گیت ’وقت بدل رہا ہے…‘ کا حوالہ دیا جو تبدیلی کی ایک علامت بن چکا تھا۔ گلوبل سٹیزن فیسٹول سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کرنسی بحران کے پس منظر میں ملک کی سیاسی صورتحال کا حوالہ دیتے ہوئے یہ ریمارک کیا۔ نریندر مودی نے کہاکہ 2014 ء میں انھوں نے سنٹرل پارک نیویارک میں اِس فیسٹیول میں شرکت کی تھی لیکن اِس بار مصروفیت کے باعث وہ شخصی طور پر شریک نہیں ہوسکے۔ انھوں نے ویڈیو خطاب کرتے ہوئے کہاکہ میں جن سے متاثر ہوں وہ ایک فہرست ہے اور اِن میں باب ڈائیلان، نورا جونس، کرس مارٹن اور اے آر رحمن شامل ہیں۔ اُنھوں نے کہاکہ ڈائیلان کا مشہور نغمہ آج کے حالات پر پوری طرح صادق آتا ہے جبکہ 1960 ء میں پہلی مرتبہ اِسے گایا تھا۔ وزیراعظم نے کہاکہ اُنھیں پورا بھروسہ ہے کہ وہ سوچھ بھارت کی تعمیر کریں گے جہاں کا ماحول موجودہ پراگندگی سے پاک ہوگا۔

بی جے پی ارکان راجیہ سبھا کو وہپ
نئی دہلی 19 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) کرنسی کے مسئلہ پر اپوزیشن کے متحدہ وار کا جواب دینے کے لئے بی جے پی نے اپنے تمام ارکان راجیہ سبھا کو وہپ جاری کیا ہے۔ جس میں کہا گیا ہے کہ پیر سے شروع ہورہے سہ روزہ اجلاس میں شرکت کریں۔ راجیہ سبھا میں حکمراں این ڈی اے کو اکثریت حاصل نہیں اور بی جے پی کا یہ احساس ہے کہ کسی بھی رائے دہی کی صورت میں اُس کے تمام ارکان کو ایوان میں موجود رہنا چاہئے۔

TOPPOPULARRECENT