Sunday , September 24 2017
Home / اضلاع کی خبریں / وقت پر اسکولوں کو حاضر ہونے کی ٹیچرس کو ہدایت

وقت پر اسکولوں کو حاضر ہونے کی ٹیچرس کو ہدایت

سرپور ٹاؤن۔/11ڈسمبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سرپور ٹاؤن منڈل ایجوکیشن آفیسر اے پرکاش نے روزانہ کوئی نہ کوئی سرکاری اسکول کا دورہ کرتے ہوئے تفصیلی طور پر معائنہ کررہے ہیں اور آج 7ڈسمبر کے روز ایم ای او پرکاش نے منڈل کے مختلف اسکولوں کے ساتھ ساتھ پانتلا گوڑہ تلگومیڈیم اسکول کا اچانک دورہ کرتے ہوئے تفصیلی طور پر معائنہ کیا۔ اس موقع پر ایم ای او اے پرکاش نے مڈڈے میلس پکوان کے باورچی خانہ کا بھی تفصیلی طور پر معائنہ کیا اور صاف صفائی کے بارے میں جانکاری حاصل کی۔ بعد ازاں مڈ ڈے میلس ورکرس اور ٹیچرس کو ہدایت جاری کی کہ وقت کے مطابق ڈیوٹی انجام دیتے ہوئے اسکولوں کو حاضر رہیں اور پکوان کے دوران صاف صفائی کا خیال رکھنے کا مشورہ دیا گیا۔ تساہلی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا انتباہ دیا۔ اس موقع پر ہیڈ ماسٹر محمد مذکر احمد اور دوسرے بھی موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT