Thursday , September 21 2017
Home / اضلاع کی خبریں / وقت کی قدر کرنے طلبہ کو تلقین

وقت کی قدر کرنے طلبہ کو تلقین

اردومیڈیم اسکول مٹ پلی میں وداعی تقریب، میونسپل چیرپرسن اوما رانی کا خطاب
مٹ پلی۔/20مارچ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع پریشد ہائی اسکول اردو میڈیم مٹ پلی میں جلسہ وداعی تقریب برائے دہم جماعت (2016) کا اہتما م کیا گیا ۔ مہمانان خصوصی کی حیثیت سے میونسپل چیرپرسن محترمہ سری اوما رانی، اے ایم او سرواسکھشا ابھیان کریم نگر جناب افضل محی الدین آئی ای کو آرڈینیٹر سرواسکھشا ابھیان جناب پربھاکر ریڈی کے علاوہ تعلیمی کمیٹی  چیرمین مسرز عزیز اللہ بیگ توفیق سیاسی قائدین سری سہادیو، مری پوچیا، قائدین ملت محمد وکیل احمد، سید نوراللہ حسینی، اظہر عالم خان، مرزا فاروق علی بیگ، محمد جاوید، واجد بیگ، محمد ماجد، محمد شاہد، محمد سمیع، محمد ابراہیم، اولیاء طلباء کے علاوہ لائنس کلب مٹ پلی کی جانب سے نامپلی سرینواس، اے سرینواس اور دیگر نے شرکت کی۔ اس موقع پر اے ایم او ایس ایس اے جناب افضل محی الدین نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ طلباء کیلئے تعلیم کا حصول ایک ہتھیار کے مثل ہے جس کے ذریعہ مستقبل میں منزل کو حاصل کیا جاسکتا ہے۔ طلباء وقت کی قدر کریں اور اپنی شخصیت کو نکھاریں۔ اس موقع پر صدر معلمہ محترمہ کنکا تارا، تعلیمی کمیٹی چیرمین مرزا عزیز اللہ بیگ توفیق ، محمد وکیل احمد، سری سہادیو، پربھاکر نے بھی مخاطب کرتے ہوئے طلباء کو بہتر تعلیم کے حصول پر زور دیا۔ اس موقع پر اساتذہ محمد عبدالرؤف، شیخ فیاض احمد، محمد عبدالعزیز ، دردانہ بیگم، فردوس فیروزہ، نورجہاں، فائزہ امروز، بھاگیہ لکشمی، منہاج سلطانہ، اویس محمد واجد کے علاوہ صدر مدرس پرائمری اسکول اردو میڈیم محمد اعظم، اساتذہ محمد قمر، فاروق علی، منہاج سلطانہ ، تمنا بیگم، صالحہ ناز، خالدہ شاہین و دیگر نے اپنا بھرپور تعاون پیش کیا۔ اس موقع پر طلباء کو انعامات سے نوازا گیا۔ لائنس کلب مٹ پلی اور دیگر نے بھی تعاون کیا۔

TOPPOPULARRECENT