Saturday , August 19 2017
Home / خواتین کا صفحہ / وقت ہوتا نہیں بلکہ نکالا جاتا ہے زندگی جینے اور گزارنے میں فرق ہے

وقت ہوتا نہیں بلکہ نکالا جاتا ہے زندگی جینے اور گزارنے میں فرق ہے

آج کل ہر خاتون مصروف ہے، کہا جاتا ہے دنیا کتنی مصروف ہوگئی ہے، جس کو دیکھو ایک ہی رونا رو رہا ہے کہ وقت نہیں ہے،سب اپنی اپنی فکروں میں مصروف ہیں۔ کسی کو پیسے کی فکر ہے تو کسی کو بیٹی کی شادی کی فکر، کسی کو اپنے پڑوسی کی ترقی سے حسد ہے تو کسی کو سوسائٹی میں اونچا مقام حاصل کرنے فکر۔ کہنے کو تو سب ہی خواتین بڑی بڑی باتیں کرتی ہیں، وہ یہ بھی کہتی سنی جاتی ہیں کہ زندگی صرف ایک بار ملتی ہے۔ اسے کھل کر انجوائے کرنا چاہئے۔

لیکن یہ کیسی زندگی ہے کہ دن بھر گھر کے کام کریں،شام کو شوہر گھر پر آئے تو کھانا کھائیں، مناسب لگے تو ٹی وی دیکھیں اور ایک لمبی جمائی لے کر سوجائیں۔ شوہر بھی تھکا ماندہ گھر آتا ہے ،وہ اپنے گھر والوں کا پیٹ پالنے کیلئے کام کرتا ہے۔ رزق کی تلاش اور اس کی اپنے گھر والوں کو آسائش دینے کا خواب ہے لیکن کیا آپ اس بات کی کوئی گارنٹی دے سکتے ہیں کہ یہ روز مرہ کے معاملات آسائش کے ساتھ ساتھ آرام بھی مہیا کریں گے؟ اب بتائیں کہ انسان زندگی جی رہا ہے کہ گزار رہا ہے؟ کیونکہ جینے اور گزارنے میں زمین آسمان کا فرق ہے اور غور طلب بات تو یہ ہے کہ خاتون خانہ نے اپنے روزمرہ کے معاملات میں سے اپنے لئے ایک پَل بھی مقرر نہیں کیا۔  زندگی جینے کا نام ہے اور جینا صرف سانس لینا نہیں بلکہ اپنی سانس کے ساتھ گزرتے ہوئے ہرپل کو محسوس کرکے اسے اور بہتر طریقے سے صرف کرنا زندگی ہے۔ کیا یہ ضروری نہیں کہ دن کے 24گھنٹوں میں سے چند منٹ صرف اپنے لئے نکال کر بالکل پُرسکون ماحول میں اپنے آپ کو پُرسکون کریں، اپنے ذہن کا تناؤ اور اپنے دل کا غبار کھلی ہوا کے حوالے کردیں ، اور اپنی بے وجہ کی تکلیفوں سے آزاد ہوجائیں۔

TOPPOPULARRECENT