Friday , June 23 2017
Home / سیاسیات / وقفہ سوالات میں اعلیٰ وزراء غیر حاضر

وقفہ سوالات میں اعلیٰ وزراء غیر حاضر

نئی دہلی 16 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) این ڈی اے حکومت کے اعلیٰ وزراء آج لوک سبھا میں وقفہ سوالات کے دوران اپنی غیر حاضری کی وجہ سے نمایاں ہوگئے۔ وزیراعظم نریندر مودی اور وزیر اُمور خارجہ سشما سوراج راجیہ سبھا میں دیکھے گئے لیکن لوک سبھا میں سرکاری بنچوں کی اگلی صف جہاں اعلیٰ وزراء ارون جیٹلی، نتن گڈکری، راج ناتھ سنگھ، سشما سوراج اور وزیراعظم مودی نشستیں سنبھالتے ہیں، وہ صف خالی نظر آئی۔ بی جے پی کے سینئر لیڈر ایل کے اڈوانی بھی اگلی صف میں ہوتے ہیں وہ وقفہ سوالات کے آخری مرحلہ میں آئے جبکہ ایک اور سینئر پارٹی لیڈر مرلی منوہر جوشی بھی موجود نہیں تھے۔ ایسا شاذ و نادر دیکھنے میں آیا ہے کیوں کہ وقفہ سوالات کے دوران بالعموم کوئی نہ کوئی سرکردہ وزیر ایوان میں موجود ہوا کرتا ہے۔
پلانی سوامی حکومت کا پہلا بجٹ پیش
چینائی 16 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) کے پلانی سوامی حکومت نے آج اپنا پہلا بجٹ اسمبلی میں پیش کیا جہاں وزیر فی نانس ڈی جئے کمار نے آل انڈیا انا ڈی ایم کے جنرل سکریٹری وی کے ششی کلا ا تذکرہ کیا تو اپوزیشن ڈی ایم کے کی طرف سے سخت احتجاج ہوا۔ ٹاملناڈو حکومت نے آمدنی میں خسارہ کا بجٹ برائے سال 2017-18 پیش کیا جس میں عام آدمی پر کوئی نیا ٹیکس عائد کرنے سے گریز کیا گیا۔ وزیر فینانس نے نشاندہی کی کہ ریاستی معیشت بتدریج سنبھل رہی ہے لیکن عالمی اور دیسی معیشتوں کی مسلسل سست روی اور نوٹ بندی کا قابل لحاظ اثر پڑا ہے۔ جملہ وصولیات آمدنی کا تخمینہ 1,59,363 کروڑ روپئے کیا گیاجبکہ اخراجات 1,75,293 کروڑ روپئے بتائے گئے جو 15,930 کروڑ روپئے کا خسارہ ہے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT