Thursday , June 22 2017
Home / سیاسیات / وقفہ سوالات میں وزیر کی غیر موجودگی پر چیرمین کا اظہار ناراضگی

وقفہ سوالات میں وزیر کی غیر موجودگی پر چیرمین کا اظہار ناراضگی

نئی دہلی، 10 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) راجیہ سبھا میں آج وقفہ سوال کے دوران متعلقہ وزیر کی غیر موجودگی پر سخت ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے چیئرمین حامد انصاری نے کہا کہ گزشتہ 10 برسوں میں اس طرح کی صورتحال نہیں رہی ہے کہ وزیر سوالات کا جواب دینے کے لئے ایوان میں موجود نہ( نہ) رہیں۔سوال کے دوران ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت کا سوال تھا لیکن اس وزارت کے کام کاج دیکھنے والے مرکزی انسانی وسائل کی ترقی کے وزیر پرکاش جاوڈیکر ایوان میں موجود نہیں تھے ۔ مسٹر انصاری نے دوبارہ وزیر کا نام پکارا۔ تبھی کانگریس کے جے رام رمیش کے ساتھ ہی سماج وادی پارٹی اور دوسری پارٹیوں کے رکن ایوان میں وزیر کی غیر موجودگی کا مسئلہ اٹھایا۔کانگریس کے آنند شرما نے کہا کہ پارلیمانی امور کے وزیر مملکت بھی ایوان میں موجود نہیں ہیں ۔ مسٹر رمیش نے کہا کہ اس حکومت کے وزیر اس ایوان کو سنجیدگی نہیں لے رہے ہیں۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT