Wednesday , August 23 2017
Home / کھیل کی خبریں / وقفہ میری بیٹی کو مجھے پہچاننے میں مدد دیگا : دھونی

وقفہ میری بیٹی کو مجھے پہچاننے میں مدد دیگا : دھونی

ہرارے ، 16 جون (سیاست ڈاٹ کام) اس بات سے شاید کوئی انکار نہیں کرسکتا کہ مہندر سنگھ دھونی کا حسِ مزاح خوب ہے اور اس کا اندازہ تیسرے او ڈی آئی کی تکمیل پر ’پوسٹ میچ پریزنٹیشن‘ کے موقع پر ہوا جب اُن سے اُس طویل وقفے کے تعلق سے پوچھا گیا جس سے انھیں جاریہ زمبابوے ٹور کے بعد گزرنا پڑے گا۔ دھونی کو اگلی مرتبہ ایکشن میں اکٹوبر میں دیکھا جاسکے گا جب وہ وطن میں نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے لمیٹیڈ اوورز مرحلے میں حصہ لیں گے۔ ہندوستانی کپتان نے دبی مسکراہٹ کے ساتھ دلچسپ ریمارک کیا: ’’میرے خیال میں طویل عرصہ بعد مجھے اس سیریز (T20Is) کے بعد کرکٹ سے کچھ فرصت ملے گی۔ میں نہیں سمجھتا ، میری بیٹی (15 ماہ کی زیوا) ہنوز مجھے اچھی طرح پہچانتی ہے۔ میں میری بیٹی کو مانوس کروں گا کہ میں اُس کا باپ ہوں اور فیملی کے ساتھ وقت گزاروں گا۔‘‘ جہاں تک ونڈے سیریز میں 3-0 سے کلین سویپ کا معاملہ ہے، دھونی نے اپنے بولروں کی کاوش پر اطمینان ظاہر کیا ، جنھوں نے زمبابوے کو تینوں او ڈی آئیز میں آل آؤٹ کیا  …  168 (49.5 اوورز)، 126 (34.3 اوورز) اور 123 (42.2 اوورز)  …  اور پھر بڑی آسانی سے ٹارگٹ حاصل کرلیا گیا۔ ’’میں سمجھتا ہوں (میدان پر) عملی کام بہت اچھی طرح انجام دیا گیا، اور وہی کلیدی عنصر ہے۔‘‘

TOPPOPULARRECENT