Saturday , August 19 2017
Home / شہر کی خبریں / وقف اراضیات پر ایوان کی کمیٹی کا جمعرات کو اجلاس

وقف اراضیات پر ایوان کی کمیٹی کا جمعرات کو اجلاس

حیدرآباد ۔ 17 اگست ( این ایس ایس ) تلنگانہ کے معتمد مقننہ ڈاکٹر ایس راجہ سدارام نے آج مطلع کیا کہ وقف اراضیات کے اُمور کا جائزہ لینے والی ایوان کی کمیٹی کا اجلاس 20اگست کو 11بجے دن عمارات اسمبلی کے کمیٹی ہال میں منعقد ہوگا جس میں ریاست میں واقع اوقافی جائیدادوں کے موقف کے بارے میں سکریٹری اقلیتی بہبود ‘ پرنسپال سکریٹری ریونیو ‘ کمشنر و اسپیشل آفیسر جی ایچ ایم سی کے علاوہ رنگاریڈی ڈسٹرکٹ کلکٹر کے ساتھ تبادلہ خیال کیا جائے گا ۔تلنگانہ میں اوقافی جائیداوں پر کئے جانے والے ناجائز قبضوں کی برخواستگی کیلئے تجاویز پیش کی جائیں گی۔

TOPPOPULARRECENT