Friday , June 23 2017
Home / ہندوستان / وقف اسکام کی سی بی آئی تحقیقات یو پی میں شیعہ اور سنی وقف بورڈس تحلیل

وقف اسکام کی سی بی آئی تحقیقات یو پی میں شیعہ اور سنی وقف بورڈس تحلیل

لکھنؤ ۔ /15 جون (سیاست ڈاٹ کام) چیف منسٹر اترپردیش یوگی آدتیہ ناتھ نے شیعہ اور سنی وقف بورڈس میں مبینہ اسکام کی سی بی آئی تحقیقات کی سفارش کی ہے ۔ وزیر وقف امور محسن رضا نے کہا کہ وقف کونسل آف انڈیا کی تحقیقات میں کروڑہا روپئے کے اسکام کا پتہ چلا ہے ۔ چیف منسٹر نے شیعہ اور سنی دونوں وقف بورڈس کو تحلیل کرنے کا بھی حکم دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تمام قانونی پہلوؤں کا جائزہ لینے کے بعد یہ عمل شروع کیا جارہا ہے ۔ شیعہ اور سنی وقف بورڈس کے خلاف وقف جائیدادوں کے تعلق سے کرپشن کے سنگین الزامات عائد کئے گئے تھے ۔ وقف کونسل آف انڈیا کی تحقیقات میں کئی بے قاعدگیوں کا پتہ چلا ۔ صدرنشین شیعہ وقف بورڈ وسیم رضوی اور پیشرو سماج وادی حکومت میں وزیر وقف امور اعظم خان کے رول کی بھی تحقیقات کی جائے گی ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT