Monday , July 24 2017
Home / شہر کی خبریں / وقف بورڈ میں صدر نشین کے ذاتی صرفہ سے سہولتوں کی فراہمی

وقف بورڈ میں صدر نشین کے ذاتی صرفہ سے سہولتوں کی فراہمی

بنیادی سہولتوں کے فقدان پر الحاج محمد سلیم کی فراخدلی
حیدرآباد ۔ 8 ۔ مارچ (سیاست نیوز) صدرنشین وقف بورڈ جناب محمد سلیم نے مسائل کی یکسوئی کے سلسلہ میں پہنچنے والے ضرورتمند افراد کی مشکلات کو دیکھتے ہوئے اپنے ذاتی صرفہ سے سہولتوںکی فراہمی کا فیصلہ کیا ہے ۔ وقف بورڈ میں روزانہ سینکڑوں افراد اپنے مسائل کے سلسلہ میں صدرنشین اور چیف اگزیکیٹیو آفیسر سے ملاقات کیلئے پہنچتے ہیں۔ انہیں بسا اوقات طویل انتظار کی زحمت سے گزرنا پڑتا ہے ۔ جناب محمد سلیم نے وزیٹرس کیلئے سہولتوں کا جائزہ لیا ہے اور یہ دیکھ کر افسوس کا اظہار کیا کہ ملاقاتیوں کیلئے بیٹھنے کا کوئی انتظام نہیں ہے ۔ اس کے علاوہ پینے کے پانی کی کوئی سہولت نہیں ۔ گرمی کے باوجود وزیٹرکے علاقہ میں فیان موجود نہیں جس کے باعث گرمی میں انتظار کرنا پڑ رہا ہے ۔ جناب محمد سلیم نے حکام کو ہدایت دی کہ وہ فوری طور پر منرل واٹر ، فیان اور بینچس کا انتظام کریں تاکہ انتظار میں زحمت نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ پانی اور فیان کی تنصیب اپنے ذاتی صرفہ سے کریںگے ۔ صدرنشین کے اس فراخدلانہ فیصلہ کی وقف بورڈ کے عہدیداروں اور ملازمین کی جانب سے ستائش کی جارہی ہے ۔ جناب محمد سلیم نے انتخاب کے پہلے ہی دن اعلان کردیا تھا کہ وہ بورڈ سے کوئی تنخواہ یا کسی قسم کی سہولت حتیٰ کہ رفریشمنٹ کا خرچ بھی حاصل نہیں کریں گے۔ وہ اپنے ذاتی خرچ سے ملاقاتیوں کی تواضع کر رہے ہیں۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT