Monday , September 25 2017
Home / شہر کی خبریں / وقف بورڈ نے مسجد نانا باغ کی اراضی پر غیر مجاز تعمیر روک دی

وقف بورڈ نے مسجد نانا باغ کی اراضی پر غیر مجاز تعمیر روک دی

تعمیر کے آغاز پر فوری کارروائی ۔ قابض کے خلاف مقدمہ درج کرنے ڈی سی پی کو مکتوب
حیدرـآباد۔/22مارچ، ( سیاست نیوز) وقف بورڈ نے مسجد نانا باغ سے متصل غیر مجاز تعمیر کے دوبارہ آغاز پر فوری کارروائی کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر پولیس سے شکایت کی اور اپنی ٹیم روانہ کرتے ہوئے تعمیری کام کو روک دیا۔ مسجد سے متصل اوقافی اراضی پر کامپلکس کی تعمیر کو وقف بورڈ نے دو ہفتے قبل پولیس کے تعاون سے روک دیا تھا اور متعلقہ شخص کو پابند کئے جانے کے باوجود اس نے کل سے تعمیری کام کا آغاز کردیا۔ مسجد کمیٹی نے اس سلسلہ میں چیف ایکزیکیٹو آفیسر وقف بورڈ کو اطلاع دی جس پر انہوں نے فوری اپنی ٹیم کو روانہ کرتے ہوئے تعمیری کام کو رکوادیا۔ چیف ایکزیکیٹو آفیسر محمد اسد اللہ نے متعلقہ ڈپٹی کمشنر پولیس کو مکتوب روانہ کیا جس میں اوقافی اراضی پر غیر مجاز تعمیرات کی تفصیلات بیان کی۔ انہوں نے پولیس کے ذریعہ مذکورہ شخص کو پابند کرنے یا پھر مقدمہ درج کرنے کی اپیل کی۔ اسی دوران عہدیدار مجاز وقف بورڈ سید عمر جلیل نے بھی تعمیری کاموں کے آغاز پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پولیس میں شکایت درج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ واضح رہے کہ مسجد نانا باغ سے متصل 5ایکر 7گنٹے وقف اراضی ہے اور وقف بورڈکی جانب سے اراضی پر موجود تعمیرات کو نوٹسوں کی اجرائی کی تیاری کی جارہی ہے۔ ایسے میں مسجد کے قبرستان سے متصل غیر قانونی تعمیر کا آغاز کیا گیا جسے وقف بورڈ کی مداخلت سے روکا گیا تھا۔ بتایا جاتا ہے کہ پولیس میں شکایت درج کئے جانے کے باوجود پولیس خاموشی اختیار کئے ہوئے ہے۔ برسراقتدار پارٹی ٹی آر ایس کے بعض قائدین نے بھی وقف بورڈ عہدیداروں سے ربط قائم کرتے ہوئے تعمیری کام میں رکاوٹ پیدا نہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT