Monday , October 23 2017
Home / شہر کی خبریں / وقف بورڈ کی دگرگوں صورتحال ڈپٹی چیف منسٹر محمود علی اور عمر جلیل کو تلخ تجربہ

وقف بورڈ کی دگرگوں صورتحال ڈپٹی چیف منسٹر محمود علی اور عمر جلیل کو تلخ تجربہ

حیدرآباد۔12 اکٹوبر (سیاست نیوز) وقف بورڈ کی ابتر اور دِگرگوں صورتحال کا آج ڈپٹی چیف منسٹر محمد محمود علی اور سکریٹری اقلیتی بہبود سید عمر جلیل کو تلخ تجربہ ہوا۔ ابھی تک وقف بورڈ کی ناقص کارکردگی کے بارے میں ان شخصیتوں نے سنا تھا لیکن آج بذات خود بورڈ کی حالت دیکھ کر وہ حیرت میں پڑگئے۔ وقف بورڈ کے جائزہ اجلاس میں جب ضلع واری سطح کی اوقافی جائیدادوں کے ریکارڈ کے بارے میں پوچھا گیا تو بورڈ کے عہدیداروں نے ڈپٹی چیف منسٹر اور سکریٹری اقلیتی بہبود کو 30 سی ڈیز حوالے کی اور کہا کہ ان میں ہر ضلع کی جائیدادوں کا ریکارڈ موجود ہے۔ میٹنگ کے بعد جب سی ڈیز کا جائزہ لیا گیا تو یہ جان کر حیرت ہوئی کہ تمام سی ڈیز خالی تھیں ان میں کوئی ریکارڈ نہیں تھا۔ اس بات کی اطلاع دینے پر وقف بورڈ کے عہدیدار ڈپٹی چیف منسٹر کے آفس پہنچے اور ایک نئی سی ڈی حوالے کی جس میں ریاست بھر کی جائیدادوں کی تفصیل موجود تھی۔ دراصل وقف بورڈ نے ضلع واری سطح کی جائیدادوں اور ان کے ریکارڈ کو ابھی تک علیحدہ نہیں کیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT