Tuesday , August 22 2017
Home / شہر کی خبریں / وقف بورڈ کے مقررہ متولی ہی مراسم عرس حضرات یوسفینؒ انجام دینگے

وقف بورڈ کے مقررہ متولی ہی مراسم عرس حضرات یوسفینؒ انجام دینگے

حیدرآباد۔ 17 ستمبر (پریس نوٹ) حضرات یوسفینؒ نامپلی کے عرس مراسم کو وقف بورڈ کے مقررہ متولی ہی انجام دیں گے۔ ریاستی وقف بورڈ نے اپنے پریس نوٹ میں وضاحت کی ہے کہ 20 ستمبر2015ء سے 22 ستمبر 2015ء کے دوران ہونے والی عرس تقاریب اور مراسم کو وقف بورڈ کی جانب سے حال ہی میں تقرر کردہ متولی جناب عبدالفتح سید شاہ حسن شبیر محمد محمد الحسینی ہی انجام دیں گے۔ آندھرا پردیش وقف ٹریبیونل نے 3 ستمبر 2015ء کو اپنے احکام میں واضح کیا تھا کہ جناب فیصل علی شاہ درگاہ حضرات یوسفینؒ کے نہ ہی متولی ہیں اور نہ ہی سجادہ نشین لہٰذا وقف بورڈ کے مقررہ نئے متولی ہی درگاہ شریف کے تمام مذہبی رسومات کی انجام دہی کے مجاز ہیں۔ ان کے سواء کسی کو ایسا کرنے کا حق نہیں ہے۔

TOPPOPULARRECENT