Friday , October 20 2017
Home / اضلاع کی خبریں / وقف جائدادوں پر غیر مجاز قبضہ پر برہمی

وقف جائدادوں پر غیر مجاز قبضہ پر برہمی

قانونی کارروائی کرنے حکومت سے سابق وزیر ڈاکٹر پی شنکر راؤ کا مطالبہ
شاد نگر /23 اگست (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سابق وزیر ڈاکٹر پی شنکر راؤ نے شاد نگر آئی بی گیسٹ ہاؤس میں منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے فرخ نگر منڈل کے موضع چٹان پلی میں واقع وقف جائدادوں پر غیر قانونی قبضہ اور غیر قانونی ریونیو ریکارڈ میں منتقل کے علاوہ وقف جائدادوں کی غیر قانونی رجسٹری پر سخت برہمی ظاہر کی۔ انھوں نے بتایا کہ وقف جائدادوں کے تحفظ وقت کی اہم ضرورت ہے۔ اس ضمن میں انھوں نے پرنسپل سکریٹری ریونیو ڈپارٹمنٹ گورنمنٹ آف تلنگانہ، سب رجسٹرار شاد نگر، فرخ نگر منڈل تحصیلدار اور شاد نگر پولیس سے تحریری نمائندگی کرتے ہوئے وقف جائدادوں پر ناجائز قبضہ کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ انھوں نے کروڑہا روپئیوں کی وقف جائدادوں کی خرید و فروخت اور ریکارڈ کی منتقلی پر شدید برہمی ظاہر کی اور کہا کہ وقف جائدادوں کا تحفظ ہر شہری کی ذمہ داری ہے۔ انھوں نے غیر قانونی ریونیو ریکارڈ کی منتقلی اور قابضین کے خلاف سخت قانونی کارروائی اور سی بی آئی کے ذریعہ تحقیقات کروانے حکومت تلنگانہ سے مطالبہ کیا۔

TOPPOPULARRECENT