Wednesday , August 23 2017
Home / شہر کی خبریں / وقف جائیدادوں کی تباہی میں سیاسی قائدین کا رول پر جلسہ

وقف جائیدادوں کی تباہی میں سیاسی قائدین کا رول پر جلسہ

21 مئی کو دفتر سیاست میں مقرر ، جناب زاہد علی خاں ، سید عزیز پاشاہ و دیگر کا خطاب
حیدرآباد ۔ 18 ۔ مئی : ( پریس نوٹ ) : وقف جائیدادوں کی تباہی میں سیاسی قائدین کا رول پر جلسہ جناب زاہد علی خاں ایڈیٹر سیاست کی زیر صدارت دکن وقف پروٹیکشن سوسائٹی اور آل انڈیا تنظیم انصاف کے زیر اہتمام 21 مئی اتوار بعد نماز مغرب محبوب حسین جگر ہال احاطہ روزنامہ سیاست میں منعقد ہوگا ۔ مہمان خصوصی جناب سید عزیز پاشاہ سابق ایم پی ہوں گے ۔ جناب سید وسیم احمد قادری ایڈوکیٹ سپریم کورٹ جو درگاہ حضرت حسین شاہ ولیؒ کی وقف اراضی کے تحفظ کے لیے مقدمے میں وکیل ہیں کا خصوصی خطاب ہوگا ۔ جناب علی مسقطی تلگو دیشم قائد ، مسٹر ایم سرینواس سٹی سکریٹری سی پی آئی ایم ، جناب خواجہ معین الدین صدر ایم پی جے ، جناب سید کریم الدین شکیل ایڈوکیٹ ، جناب محمد ثنا اللہ خاں ، جناب خالد حسن سکریٹری عوامی انصاف مومنٹ ، جناب محمد عبدالستار سٹی سکریٹری تنظیم آواز کے علاوہ دیگر مقررین خطاب کریں گے ۔ جناب عثمان بن محمد الہاجری صدر دکن وقف پروٹیکشن سوسائٹی اور جناب منیر پٹیل جنرل سکریٹری تنظیم انصاف کے عوام سے کثیر تعداد میں شرکت کی گزارش کی ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT