Tuesday , June 27 2017
Home / شہر کی خبریں / وقف جائیدادوں کے تحفظ کیلئے بعد رمضان منظم تحریک

وقف جائیدادوں کے تحفظ کیلئے بعد رمضان منظم تحریک

تحفظات تحریک کی کامیابی کے پیش نظر جناب عامر علی خان کو ذمہ داری دی جائے گی
صیانت اوقاف کے عنوان پر جلسہ ‘ جناب زاہد علی خاں ‘ جناب سید عزیز پاشاہ و دیگر کا خطاب
حیدرآباد21 مئی(سیاست نیوز) ایڈیٹر سیاست جناب زاہد علی خان نے اعلان کیاکہ تلنگانہ کی وقف جائیدادوں کے متعلق گزٹ نوٹیفکیشن اندراج کیلئے رمضا ن کے بعد منظم تحریک شروع کی جائیگی اورنیوز ایڈیٹر عامر علی خان کو یہ ذمہ داری تفویض کی جائے گی کہ جس طرح سے انہوں نے تلنگانہ میںچار ہزار کیلومیٹر کی مسافت طئے کرتے ہوئے مسلمانوں میں 12 فیصد تحفظات سے متعلق شعور بیداری مہم چلائی اسی طرح وقف جائیدادوں کے گزٹ نوٹیفکیشن اندراج کے متعلق بھی تحریک کی شروعات چلائیں۔ محبو ب حسین جگر حال میںدکن وقف پروٹکشن سوسائٹی اور تنظیم انصاف کے زیر اہتمام تلنگانہ میںصیانت اوقاف کے عنوان پر منعقدہ جلسہ سے سے صدارتی خطاب میں جناب زاہد علی خا ن نے کہا کہ تلنگانہ کی قیمتی وقف جائیدادوں کی حفاظت اور بازیابی کیلئے منظم تحریک کی شروعات وقت کی اہم ضرورت ہے اور اس کام کا بیڑہ بھی حسب روایت ادارہ سیاست اٹھائیگا اور جلد حکمت عملی تیارکرکے عامر علی خان کو اس کام کیلئے مامور کیاجائے گا۔ جناب زاہد علی خان نے کہاکہ موجودہ دور میںمسلمانوں کے حالات دھماکو ہیںاور ہمیں اس سے مقابلے کیلئے تیار رہنا چاہئے ۔ وقف جائیدادوں کی صیانت ہو یا مسلم سماج کا کوئی اور مسئلہ ہو ہمیں اشتعال میں آئے بغیر کام کرنے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہاکہ اگر کوئی ہمیں اکسانے کی کوشش کرے تب بھی ہمیںمشتعل ہونے کی ضرورت نہیں ہے ۔ انہوں نے کہاکہ امن واتحاد سے شروع کی جانے والی تحریک ہمیشہ کامیاب ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ تحریک اور انتخابات کے دوران ٹی آر ایس سربراہ نے خود مسلمانوں سے 12 فیصد تحفظات کی فراہمی کا وعدہ کیا تھا مگر ہمیں اس بات کا اچھی طرح اندازہ تھا کہ حکومت بارہ فیصد تحفظات فراہم نہیںکرسکتی باوجود اسکے ہم نے تحریک شروع کی اور ہم پرامید تھے کہ حکومت کم ازکم 8 فیصد مسلم تحفظات کو یقینی بنائیگی جبکہ چار فیصد تحفظات پہلے ہی مختص کئے گئے تھے ۔ جناب زاہد علی خان نے کہاکہ عامر علی خان نے مسلم تحفظات کے ضمن میں چیف منسٹر چندرشیکھر راؤ پر دباؤ کیلئے اضلاع کو دورہ کرکے 4 ہزار کیلومیٹر کی مسافت طئے کی اور مسلمانوں میں شعور بیدار کیا جسکے نتیجے میںحکومت نے اسمبلی اور کابینہ میں 12 فیصد تحفظات بل کو منظور کروایا۔جناب زاہدعلی خان نے کہاکہ اب دیکھنا یہ ہے کہ آنے والے تین چار مہینوں میں مسلم تحفظات کے بل کو عملی جامعہ پہنانے حکومت مرکز پر کس طرح کا دباؤ بناتی ہے۔ اب ہمارا دوسرا مطالبہ وقف جائیدادوں کی صیانت اور بازیابی ہے ۔ جناب زاہد علی خان نے کہاکہ وقف جائیدادوں کی صیانت کا بھی وعدہ چیف منسٹر کے چندرشیکھر رائو نے انتخابات سے قبل کیاتھا۔ ( باقی سلسلہ صفحہ 6 پر )

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT