Wednesday , September 20 2017
Home / شہر کی خبریں / وقف جائیدادوں کے تحفظ کیلئے ٹی آر ایس حکومت سنجیدہ

وقف جائیدادوں کے تحفظ کیلئے ٹی آر ایس حکومت سنجیدہ

جناب محمد محمود علی ڈپٹی چیف منسٹر کا بیان

شمس آباد 10 ستمبر (سیاست نیوز) جناب افتخار احمد شریف حال مقیم شکاگو کی جانب سے ان کی قیامگاہ پر عید ملاپ تقریب منعقد کی گئی جس میں جناب محمد محمود علی ڈپٹی چیف منسٹر نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کرتے ہوئے تمام کو عید کی مبارکباد پیش کی۔ جناب محمد محمود علی نے اپنے بیان میں کہاکہ وقف جائیدادوں کی حفاظت کے لئے ٹی آر ایس حکومت ممکنہ اقدامات کررہی ہے اور ایک جامع سروے کیا جارہا ہے جس کے بعد وقف جائیدادوں کی مکمل حفاظت کی جائے گی۔ شمس آباد میں مشن بھگیرتا کے نام پر وقف جائیدادوں کو نقصان پہنچاتے ہوئے وقف اراضی پر واٹر ٹینک کی تعمیر اور پائپ لائن ڈالی جارہی ہے اس پر جناب محمد محمود علی نے کہاکہ جہاں جہاں وقف جائیدادوں پر مشن بھگیرتا کے تحت کام مکمل ہوچکا ہے اس کے لئے حکومت کی جانب سے اراضی دینے کا تیقن دیا اور جہاں پر بھی وقف جائیدادوں پر مشن بھگیرتا کیلئے کام کیا جارہا ہے اس کی فوراً اطلاع وقف بورڈ کو دیں اور اگر ضرورت پڑنے پر ان سے بھی رجوع ہوسکتے ہیں۔ وقف جائیدادوں کی حفاظت ہی اولین فرض ہے جس کے لئے وقف بورڈ بھی سنجیدہ اقدامات کررہا ہے۔ اگر وقف جائیدادوں پر ناجائز قبضے کئے گئے ہوں تو اس کی اطلاع دیں۔ اس میں کوئی بھی عہدیدار یا سیاست داں ملوث ہو تو ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ اس موقع پر جناب افتخار احمد شریف حال مقیم شکاگو، ایس ایم اسلم قادری ٹی آر ایس میناریٹی سیل اسٹیٹ جنرل سکریٹری کے علاوہ دیگر افراد موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT