Thursday , March 23 2017
Home / اضلاع کی خبریں / وقف جائیداد کے تحفظ کیلئے میناریٹی ویلفیر آفیسر سے نمائندگی

وقف جائیداد کے تحفظ کیلئے میناریٹی ویلفیر آفیسر سے نمائندگی

جگتیال 25 نومبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) صدر ابوالکلام یوتھ اسوسی ایشن جگتیال محمد عبدالمجاہد عادل نے آج میناریٹی ویلفیر آفس اور وقف بورڈ آفس پہنچ کر جگتیال کے اوقافی اراضیات کے تحفظ کے لئے تحریری یادداشت حوالے کی۔ وقف بورڈ انسپکٹر کی غیر موجودگی میں میناریٹی ویلفیر آفیسر مسٹر جی راما چندرا ریڈی نے ملاقات کرتے ہوئے ایک تحریری یادداشت حوالے کی۔ اس موقع پر اوقافی اراضیات کے گزٹ ریکارڈ کے مطابق سوائے گزٹ نمبر کے کوئی سروے یا میونسپل نمبر نہیں ہے اور اوقافی عاشور خانوں کے تحت واقع انعامی اراضیات کا ریکارڈ بھی موجود نہیں ہے لہذا انعامی اراضیات کا ریکارڈ وقف بورڈ میں واقع منتخب سے حاصل کرنے کے لئے نمائندگی کی جس پر میناریٹی ویلفیر آفیسر نے وقف بورڈ کے علم میں لانے کا تیقن دیا۔ اس موقع پر جناب محمد محمود علی افسر ڈسٹرکٹ میناریٹی ڈیولپمنٹ سپرنٹنڈنٹ اور سینئر اسسٹنٹ خواجہ فصیح الدین عابدین موجود تھے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT