Friday , July 21 2017
Home / شہر کی خبریں / وقف جائیداد کے فروغ کے لیے گرانٹ کی اپیل

وقف جائیداد کے فروغ کے لیے گرانٹ کی اپیل

جناب محمد سلیم کی مرکزی وزیر مختار عباس نقوی سے ملاقات
حیدرآباد۔/8جولائی، ( سیاست نیوز) صدرنشین وقف بورڈ محمد سلیم نے مرکزی وزیر مختار عباس نقوی سے ملاقات کرتے ہوئے اوقافی جائیدادوں کی ترقی کیلئے مرکز سے گرانٹ جاری کرنے کی اپیل کی۔ انہوں نے اس سلسلہ میں ایک یادداشت حوالے کی جس میں کہاگیا ہے کہ ریاستی حکومت نے بعض اوقافی اراضیات اور جائیدادوں کو 30 سالہ لیز پر دینے کی اجازت دی ہے۔ انہوں نے مرکزی حکومت سے تلنگانہ وقف بورڈ کو ان جائیدادوں کی ترقی کیلئے 100 کروڑ روپئے جاری کرنے کی درخواست کی۔ انہوں نے کہا کہ جائیدادوںکی آمدنی سے تلنگانہ وقف بورڈ مسلمانوں کیلئے مختلف فلاحی اسکیمات کے آغاز کا منصوبہ رکھتا ہے جس میں بیواؤں کیلئے وظائف، غریب مسلمانوں کی تعلیمی اور طبی امداد شامل ہیں۔ انہوں نے مختار عباس نقوی کو وقف بورڈ کی کارکردگی سے واقف کرایا اور کہا کہ تلنگانہ وقف بورڈ اوقافی جائیدادوں کے تحفظ اور ان کی ترقی پر توجہ مبذول کرچکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بورڈ کے ذریعہ غریبوں کیلئے مفت علاج کی سہولت بہم پہنچانے عصری ہاسپٹل کے قیام کی تجویز ہے۔ انہوں نے کہا کہ بورڈ نے اپنے حالیہ اجلاس میں فیصلہ کیا ہے کہ جائیدادوں کو لیز پر دینے کے بجائے بورڈ خود اپنے وسائل سے انہیں ترقی دے تاکہ آمدنی راست وقف بورڈ کو حاصل ہو۔ اسی دوران رکن وقف بورڈ وحید احمد ایڈوکیٹ نے بھی مختار عباس نقوی کو ایک یادداشت پیش کی جس میں اوقافی جائیدادوں کے تحفظ سے متعلق پارلیمنٹ میں قانون سازی کی درخواست کی گئی۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT