Wednesday , August 23 2017
Home / اضلاع کی خبریں / وقف کامپلکس میدان محبوب نگر میں آج نمائش کا افتتاح

وقف کامپلکس میدان محبوب نگر میں آج نمائش کا افتتاح

محبوب نگر /21 اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) وقف کامپلکس میدان محبوب نگر میں نمائش کا افتتاح مقامی ایم ایل اے ڈی سرینواس گوڑ کے ہاتھوں عمل میں آیا ۔ انہوں نے اس موقع پر موجود معزز شخصیتوں اور تاجرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہر کے عوام کیلئے یہ نمائش ایک اچھی تفریح ثابت ہوسکتی ہے ۔ خصوصاً تعطیلات کے دنوں میں اسکولی طلباء کیلئے تو یہ نعمت سے کم نہیں ۔ انہوں نے دکانات کے مالکین کو مشورہ دیا کہ وہ اشیاء کی قیمتیں واجبی رکھیں تاکہ عام آدمی بھی اس سے لطف اندوز ہوسکتے ۔ اس موقع پر چیرپرسن بلدیہ رادھا امر ، نائب چیرمین راملو ،سکریٹری کامپلکس کمیٹی خواجہ حسین مقصود ، نائب صدر عیدگاہ کمیٹی محمد ذکی امتیاز اسحق سینئیر ٹی آر ایس قائد ، نائب صدر کامپلکس کمیٹی محمد اقبال ، راجیشور گوڑ ، محمد معراج ، عبدالقدیر ، غوث پاشاہ اور نمائندہ کونسلر ندیم اور دیگر شریک تھے ۔

TOPPOPULARRECENT