Tuesday , October 24 2017
Home / عرب دنیا / ولیعہد شہزادہ ابوظہبی کا دورہ ہندوستان

ولیعہد شہزادہ ابوظہبی کا دورہ ہندوستان

دبئی۔7فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) ولیعہد شہزادہ ابوظہبی شیخ محمد بن زید النہیان ہندوستان کا جاریہ ہفتہ دورہ کریں گے تاکہ دونوں ممالک کے درمیان علاقائی اور بین الاقوامی مسائل کے سلسلہ میں باہمی تعاون میں مزید استحکام پیدا کیا جاسکے ۔ نائب سپریم کمانڈر متحدہ عرب امارات مسلح افواج 54سالہ شیخ محمد اپنے تین روزہ دورہ ہند کا آغازچہارشنبہ کے دن کریں گے ۔ ان کے ہمراہ وزراء ‘ تجارتی افراد اور ماہرین معاشیات کا اعلیٰ سطحی وفد بھی ہوگا ۔ وہ وزیراعظم نریندر مودی سے بھی ملاقات کریں گے۔ سینئر ہندوستانی عہدیداروں سے باہمی تعاون اور دوستی کے استحکام پر تبادلہ خیال کریں گے ۔ مشترکہ مفاد کے مسائل پر بھی بات چیت کی جائے گی ۔
بغداد کے اطراف دیوار کی تعمیر کا منصوبہ مسترد
بغداد۔7فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) وزیراعظم عراق حیدرالعبادی نے عراق کے دارالحکومت کے اطراف دیوار کی تعمیر کا منصوبہ مسترد کردیا ۔ وزارت داخلہ نے یہ تجویز پیش کی تھی تاکہ دولت اسلامیہ گروپ کے بغداد پر حملہ کی روک تھام کی جاسکے ۔ وزیراعظم حیدرالعبادی نے کہا کہ بغداد تمام عراقیوں کا دارالحکومت ہے ۔ اس لئے اس شہر کے اطراف دیوار کی تعمیر یا باڑ کی تنصیب کے ذریعہ شہرکو الگ تھلگ کردینا ناممکن ہے ۔ وزارت داخلہ کے ترجمان پولیس کے بریگیڈیئر جنرل سعد مان نے کہا تھا کہ دیوار کی تعمیر کا کام شروع ہوچکاہے اور اس سے شہر میں چوکیوں کی تعداد میں کمی ہوگی ۔ بغداد میں روزآنہ بم دھماکے اور حملے ہوا کرتے ہیں جن کا نشانہ زیادہ تر فوج اور اقلیت ہوتی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT