Saturday , October 21 2017
Home / Top Stories / ولیعہد شہزادہ ابوظہبی کی آمد : وزیراعظم نے استقبال کیا

ولیعہد شہزادہ ابوظہبی کی آمد : وزیراعظم نے استقبال کیا

پروٹوکول بالائے طاق ، وزیرخارجہ کی ملاقات ، دولت اسلامیہ کے خطرہ پر بات چیت
نئی دہلی ۔ 10 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) ولیعہد شہزادہ ابوظہبی شیخ محمد بن زاید النہیان آج نئی دہلی پہنچ گئے۔ وزیراعظم نریندر مودی نے پروٹوکول کو بالائے طاق رکھتے ہوئے اپنے ’’خاص دوست‘‘ کا ایرپورٹ پر استقبال کیا۔ ولیعہد شہزادہ تین روزہ دورہ ہند پر ہیں جس کے دوران کئی معاہدوں پر دستخط ہوں گے جن سے دونوں ممالک کے تعلقات میں مزید استحکام پیدا ہونے کی توقع ہے۔ تیل، نیوکلیئر توانائی، اطلاعاتی ٹیکنالوجی، فضاء، ریلوے، الیکٹرانکس شعبوں کے بارے میں معاہدات پر دستخط کی توقع ہے۔ دریں اثناء وزیرخارجہ سشماسوراج نے ولیعہد شہزادہ ابوظہبی سے ملاقات کرکے دولت اسلامیہ کے خطرہ اور بنیاد پرستی پر بات چیت کی۔ جنگ زدہ شام میں دولت اسلامیہ کا مقابلہ بات چیت کا اہم موضوع تھا۔ سشماسوراج نے متحدہ عرب امارات کی ستائش کی اور دونوں قائدین نے بنیاد پرستی پر قابو پانے کی کوششوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ النہیان کے ساتھ 100 تاجروں اور اعلیٰ سطحی کمپنیوں کے سی ای اوز کا 100 افراد پر مشتمل ایک طاقتور وفد بھی ہندوستان کے دورہ پر آیا ہوا ہے۔ وزیراعظم سے ولیعہد کی کل ملاقات متوقع ہے۔

TOPPOPULARRECENT