Wednesday , August 23 2017
Home / کھیل کی خبریں / ولیمسن نے سچن اور لارا کو پیچھے چھوڑ دیا

ولیمسن نے سچن اور لارا کو پیچھے چھوڑ دیا

بلا وایو ۔8 اگست(سیاست ڈاٹ کام)  نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان کین ولیمسن ٹسٹ کرکٹ کھیلنے والی تمام ٹیموں کے خلاف سنچری بنانے والے پہلے کیوی بیٹسمین بن گئے اور وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے سب سے کم عمر بیٹسمین بنے ہیں کیونکہ ولیمسن نے 25 سال کی عمر میں یہ کارنامہ انجام دیا ہے اس سے قبل یہ ریکارڈسری لنکا کے سابق کپتان کمارا سنگا کارا کے نام تھا لیکن بائیں ہاتھ کے بیٹسمین نے یہ ریکارڈ 30 برس کی عمر میں انجام دیا تھا۔ ولیمسن  نے یہ اعزاز زمبابوے کیخلاف کیریئر کی 14ویں سنچری کی بدولت دوسرے ٹسٹ میں حاصل کیا۔ وہ مجموعی طور پر دنیا کے 13ویں کھلاڑی ہیں جنہوں نے سنگ میل عبور کیا ہے۔ ان سے قبل گیری کرسٹن، اسٹیو وا، سچن تنڈولکر ، راہول ڈیوریڈ، یونس خان، برائن لارا، ایڈم گلکرسٹ، رکی پونٹنگ ، کمار سنگا کارا، مہیلا جے وردھنے اور جیک کیلس بھی یہ اعزاز حاصل کر چکے ہیں لیکن ولیمسن سب سے کم عمر بیٹسمین ہیں۔

TOPPOPULARRECENT