Saturday , September 23 2017
Home / کھیل کی خبریں / ولیمسن ٹسٹ کے نمبر ایک بیٹسمین بن گئے

ولیمسن ٹسٹ کے نمبر ایک بیٹسمین بن گئے

ہیملٹن۔21 ڈسمبر(سیاست ڈاٹ کام)نیوزی لینڈ کے کامیاب ترین بیٹسمین  کین ولیمسن جنہوں نے رواں سیزن ریکارڈ ساز کئی اننگزکھیلی ہیں ان میں آج مہمان سری لنکائی ٹیم کے خلاف 108 رنز کی اننگز بھی شامل ہے جس کی بدولت وہ ٹسٹ کے نمبر ایک بیٹسمین بن گئے ہیں اور وہ یہ کارنامہ انجام دینے والے نیوزی لینڈ کے دوسرے بیٹسمین بنے ہیں کیونکہ ان سے قبل گلین ٹرنر نے 1973تا 1975 کے دوران 425 دنوں تک پہلے مقام پر فائز رہے تھے لیکن درجہ بندی کا باضابطہ اعلان 1987 میں ہواہے۔سری لنکا کے خلاف اپنے کریر کی 13 ویں سنچری اسکور کرنے کی وجہ سے انہیں آئی سی سی کی ٹسٹ درجہ بندی میں 11 نشانات حاصل ہوئے ہیں اور ان نشانات کے حصول کے بعد وہ جنوبی افریقی کھلاڑی اے بی ڈی ویلیرس اور انگلش بیٹسمین جیوروٹ سے پہلا مقام چھین لیا ہے۔ یادرہے کہ نیوزی لینڈ کے درجہ بندی میں پہلا مقام اس سے قبل فاسٹ بولر رچرڈ ہیڈلی نے حاصل کیا تھا لیکن وہ بولروں کی زمرہ بندی میں یہ مقام حاصل کیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT