Wednesday , October 18 2017
Home / جرائم و حادثات / ولیمہ میں قتل کیس کے پانچ ملزمین گرفتار ‘ عدالتی تحویل میں دیدیا گیا

ولیمہ میں قتل کیس کے پانچ ملزمین گرفتار ‘ عدالتی تحویل میں دیدیا گیا

حیدرآباد 10  اکٹوبر ( سیاست نیوز ) پرانے شہر میں ولیمہ کی ایک تقریب میں بے رحمانہ طور پر ایک شخص محمد احمد کے قتل میں ملوث پانچ افراد کو پولیس نے گرفتار کرلیا ۔ 4 اکٹوبر کی شب احمد کا ایک تقریب ولیمہ میں اس کے خسر اور دوسرے چار افراد نے قتل کردیا تھا ۔ ڈی سی پی ساؤتھ زون وی ستیہ نارائنا نے آج ایک پریس کانفرنس میں یہ بات بتائی اور کہا کہ ریاض الدین ‘ جمیل الدین ‘ نصیر الدین ‘ 45 سالہ سراج الدین اور 40 سالہ تاج الدین کو پولیس نے گرفتار کرکے عدالتی تحویل میں دیدیا گیا ہے ۔ سراج الدین مقبول نوجوان کا خسر بتایا گیا ہے ۔ پولیس نے قتل میں استعمال ہتھیار بھی ضبط کرلئے۔

TOPPOPULARRECENT