Friday , July 21 2017
Home / کھیل کی خبریں / ومبلڈن: ثانیہ اوربوپنا کی پری کوارٹر فائنل تک رسائی

ومبلڈن: ثانیہ اوربوپنا کی پری کوارٹر فائنل تک رسائی

نووا،فیڈرر کی آخری 16 میں کامیابی، ثانیہ کا اب سوئٹزرلینڈ کی مارٹینا ہنگس سے مقابلہ
لندن ۔ 9 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی خاتون ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اور اور بیلجئیم کی کرسٹن فلپکنس جوڑی سال کے تیسرے گرینڈ سلیم ٹورنامنٹ ومبلڈن خواتین کے جوڑے کے مقابلے کے پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی ہیں۔ دوسرے راؤنڈ میں ثانیہ۔فلپکنس کی جوڑی نے ایک گھنٹے 45 منٹ تک چلے مقابلے میں ناومی براڈی اور ہیدر واٹسن کی برطانوی جوڑی کو 6-3, 3-6, 6-4سے شکست دید ی۔ پری کوارٹر فائنل میں ثانیہ۔فلپکنس کی جوڑی کا سامنا مارٹینا ہنگس اور چان ینگ جان کی تیسری جوڑی سے ہوگا۔دوسری طرف۔ روہن بوپنا اور پورو راجہ نے بھی اپنی جوڑی دار کے ساتھ مل کر یہاں ومبلڈن میں مکس ڈبلس مقابلوں میں جیت درج کی ہے۔ وہیں تیسرے راؤنڈ کے میچوں میں آسان جیت درج کر نوواک جوکووک اور راجر فیڈرر نے بھی آخری 16 میں اپنی جگہ طے کر لی ہے۔ثانیہ اور کروشیا کے آئیون ڈوڈگ کی چوتھی ترجیح دی جوڑی نے مکسڈ ڈبلز میں یوسوکے واتانکی اور مکوتو نمومیاکی جاپان کی جوڑی کو ایک گھنٹے اور 18 منٹ میں 7-6 -2 سے شکست دے کر تیسرے راؤنڈ میں جگہ بنائی۔کوارٹر فائنل میں جگہ بنانے کے لئے یہ جوڑی ابھی گزشتہ سال کی چیمپئن ہنری کنین اور ہیتھر واٹسن سے بھڑیگی۔ ہندوستان اور بیلجیم کی یہ تیسری ترجیحی جوڑی اگلے دور میں سوئٹزرلینڈ کی ماٹرنیا ہنگس اور جان ینگ یان چین کی تیسری ترجیح جوڑی کا سامنا کریگی۔مکس ڈبلس میں پورو نے جاپان کی ایر ی ہوجومی کے ساتھ مل کر پہلے دور میں جیمس کاریٹانی اور ریناٹا ووراکاوا کی امریکہ اور جمہوریہ چیک کی جوڑی کو 5-7, 6-4, 6-2 سے شکست دی۔پورو اور ہوجومی اگلے دور میں ڈینیل نیسٹر اور آندریا کلے پاکی کی 11 ویں جوڑی سے مقابلہ ہوگا۔فرنچ اوپن جیتنے کے ایک ماہ بعد روہن بوپنا اور گو بریلانے مکس ڈبلس میں اپنا فاتحانہ مہم جاری رکھا ہے۔ ہندوستان اور کینیڈا کے 10 ویں سینئر جوڑی نے فرانس کے فیبرس ماٹرن اور رومانیہ کی رالوکا اولارو کو شکست دے کر تیسرے راؤنڈ میں جگہ بنائی۔وبلڈن 2017 کے تیسرے راؤنڈ کے میچوں میں آسان جیت درج کر نوواک جوکو وچ اور راجر فیڈرر نے آخری 16 میں اپنی جگہ طے کر لی ہے۔7 بار کے چیمپئن فیڈرر نے 15 ویں بار چوتھے راؤنڈ میں جگہ بنائی ہے۔ فیڈرر نے جرمنی کے مسکاجویریو کو7-6(7/3), 6-4, 6-4 سے شکست دے کر آخری 16 میں جگہ بنائی۔ پیر کو ہونے والے چوتھے راؤنڈ کے میچوں میں فیڈرر کا مقابلہ گرگور دمتروو کے ساتھ کریں گے۔ چوتھے راؤنڈ کے تمام میچ پیر کو کھیلے جانے ہیں۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT