Monday , August 21 2017
Home / جرائم و حادثات / ونستھلی پورم میں ایک جوڑے کی خودکشی

ونستھلی پورم میں ایک جوڑے کی خودکشی

حیدرآباد /9 فروری ( سیاست نیوز ) شہر کے نواحی علاقہ ونستھلی پورم میں ایک جوڑے کی خودکشی کا واقعہ پیش آیا تاہم اس جوڑے کی شادی کا کوئی ثبوت پولیس کو دستیاب نہیں ہوا ۔ سمجھا جاتا ہے کہ یہ جوڑا بغیر شادی کے ہی ازدواجی زندگی بسر کر رہا تھا ۔ سب انسپکٹر پولیس ونستھلی پورم مسٹر سائلو کے مطابق 45 سالہ راجو اور 30 سالہ کویتا نے خودکشی کرلی ۔ جس مکان میں یہ لوگ کرایہ پر رہتے تھے اس مکان کے دو علحدہ کمروں میں ان کی نعش پھانسی پر لٹکی ہوئی پائی گئی ۔ پولیس کے مطابق 2 ماہ قبل یہ جوڑا سری سرینواس پورم کالونی کے ایک مکان میں کرایہ سے داخل ہوا تھا ۔ راجو ایک اخبار کا کیمرہ مین اور کویتا اسکول کی ملازمہ تھی ۔ ان کا تعلق ضلع نلگنڈہ سے بتایا گیا ہے ۔ پولیس کو شبہ ہے کہ یہ جوڑا بغیر شادی کے ہی زندگی بسر کر رہا تھا ۔ تاہم ان کی خودکشی کی وجوہات کا پتہ نہ چل سکا پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT