Sunday , August 20 2017
Home / دنیا / ونواٹو کے ساحل پر زلزلہ

ونواٹو کے ساحل پر زلزلہ

ہانگ کانگ ۔ 14 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) بحرالکاہل کے جزیرہ ونواٹو میں آج دیر گئے 6 شدت کا زلزلہ محسوس کیا گیا۔ امریکہ ارضیاتی سروے کے بموجب زلزلہ کا مبدا 10 کیلو میٹر کی گہرائی میں اور بندرگاہ اورلی سے 86 کیلو میٹر کے فاصلہ پر واقع تھا۔ فوری طور پر سونامی کا کوئی انتباہ جاری نہیں کیا گیا۔ یہ اس علاقہ میں ایک ہفتہ کے اندر آنے والا چوتھا زلزلہ تھا۔ قبل ازیں 6.9 فیصد کا زلزلہ ونواٹو کے جزیرہ وانوا لاوا میں آیا تھا۔ ونواٹو زلزلہ کے اعتبار سے مخدوش پٹی میں واقع ہے اور یہاں وقفہ وقفہ سے زلزلے اور آتش فشانی ہوتی رہتی ہے۔

TOPPOPULARRECENT