Thursday , April 27 2017
Home / اضلاع کی خبریں / ونپرتی میں آج یم جی اکیڈیمی کا افتتاح علمائے کرام کی شرکت

ونپرتی میں آج یم جی اکیڈیمی کا افتتاح علمائے کرام کی شرکت

ونپرتی ۔ 18 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز ) : آج کے پرفتن اور دین سے بیزاری والے ماحول میں ہماری نسلیں مغربی تہذیب کے سیلاب میں بہہ کر دینی علوم سے محروم ہورہی ہے ۔ جس کو مد نظر رکھتے ہوئے عصری علوم کے ساتھ دینی علوم فراہم کرنے کی غرض سے شہر ونپرتی میں یم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی حیدرآباد کے ریسرچ فاونڈیشن کا ادارہ یم ایف ای آر ڈی کے اشتراک سے یم جی اکیڈیمی کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے ۔ اس کی افتتاحی تقریب 19 مارچ اتوار شام 4 بجے بمقام مکان الحاج محمد فرید احمد مالک انیل مل ولبھ نگر میں منعقد ہے ۔ اس تقریب میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے مولانا شاہ محمد جمال الرحمن مفتاحی صدر مدینی مدارس بورڈ تلنگانہ و آندھرا ، مولانا مفتی محمد تجمل حسین قاسمی استاذ حدیث دارالعلوم حیدرآباد ، جناب محمد انوراحمد ڈائرکٹر ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی حیدرآباد کے دینی تعلیم کی اہمیت دور حاضر میں کے عنوان پر خطاب ہوں گے ۔ خواتین کے لیے پردہ کا نظم رہے گا ۔ یم جی اکیڈیمی کے ذمہ داروں نے تمام عامتہ المسلمین سے شرکت کی گزارش کی ہے ۔۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT