Wednesday , August 16 2017
Home / اضلاع کی خبریں / ونپرتی میں امبیڈکر جینتی کا انعقاد

ونپرتی میں امبیڈکر جینتی کا انعقاد

پرگی۔/16 اپریل، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بابا صاحب ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کی 125ویں یوم پیدائش ونپرتی میں جوش و خروش کے ساتھ منائی گئی۔ ونپرتی کے علاوہ تما م منڈلوں اور دیہاتوں میں تقریبات منعقد کرتے ہوئے امبیڈکر کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ ونپرتی حلقہ کے قلعہ گھن پور منڈل میں جملہ 5 امبیڈکر کے مجسموں کی پلاننگ بورڈ وائس چیرمین نرنجن ریڈی، ایم ایل اے ونپرتی ڈاکٹر جی چنا ریڈی نے نقاب کشائی کی۔ ایم ایل اے چنا ریڈی نے ایریا ہاسپٹل میں مریضوں میں بریڈ اور پھل تقسیم کئے۔ اس موقع پر کانگریس پارٹی قائدین شنکر پرساد، سرابنس، کونسلر بھونیشوری، سرینواس گوڑ، کرشنا بابو، بابو میاں، محمد بابا کے علاوہ دیگر موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT