Thursday , March 23 2017
Home / اضلاع کی خبریں / ونپرتی میں ایک ہفتہ کے دوران 6 عہدیداروں کی معطلی

ونپرتی میں ایک ہفتہ کے دوران 6 عہدیداروں کی معطلی

خدمات میں کوتاہی کا شاخسانہ ، ضلع کلکٹر کے اقدام پر ملازمین میں ہلچل

ونپرتی۔ 9 فروری (سیاست ڈسٹرکٹ کام) ونپرتی ضلع کلکٹر شیویتا موہنتی نے انتظامیہ میں سدھار پیدا کرنے روزانہ جائزہ اجلاس، اچانک دفاتر کا معائنہ اور ڈیوٹی میں کوتاہی کرنے والے عہدیداروں کے خلاف کارروائی یہ سب ونپرتی ضلع بننے کے پہلے دن سے جاری ہے۔ جاریہ ایک ہفتہ کے اندر ہی 5 عہدیداروں کو اپنی خدمات میں کوتاہی کرنے کی پاداش میں ملازمت سے معطل کرنے کی سفارش کی جس سے تمام محکموں کے عہدیدار چوکنا ہوکر اپنی فرائض کو بخوبی انجام دینے کی کوشش کررہے ہیں۔ ونپرتی ضلع تشکیل دینے کے پہلے دن سے ہی انتظامیہ میں سدھار پیدا کرنے کیلئے ضلع کلکٹر کوشش میں لگی ہوئی ہیں، بالخصوص محکمہ ایجوکیشن، محکمہ ہیلتھ اور صفائی پر خصوصی توجہ مرکوز کی ہوئی ہے، بالخصوص حکومت بہت ہی اہمیت کے حامل مشن کاکتیہ، مشن بھاگیرتا، ہریتا ہارم پراجیکٹوں کی تعمیر، اراضی کی نشاندہی وغیرہ اُمور پر خصوصی توجہ دے رہی ہیں اور ان اسکیموں پر عمل آوری کیلئے عہدیداروں کے کام کاج پر بھی نگاہ رکھی ہوئی ہیں۔ اپنے فرائض کی ادائی میں کوتاہی کرنے والے عہدیداروں کو اپنے کام کاج میں سدھار لانے کا انتباہ بھی دے رہی ہیں اور کئی مرتبہ انتباہ دینے کے باوجود سدھار لانے میں ناکامی پر ڈیوٹی سے معطل کررہی ہیں۔ اس ماہ کے شروع میں گوپال پیٹھ منڈل ایدولہ کے وی آر او گوپال راؤ عوامی دربار میں آئے ہوئے درخواست پر توجہ نہ دینے اور اپدولہ ریزروائر کی تعمیر کیلئے اراضی کے حصول میں شکایتیں آنے پر ان کو ملازمت سے برخاست کیا ہے۔ اسی طرح 2 تاریخ کو گوپال پیٹھ منڈل کے گورنمنٹ اسکول کے استاذ منوہر غیرحاضر رہنے پر ایس ایم سی چیرمین کے شکایت پر ضلع کلکٹر کی ہدایت پر دی آئی او نے منوہر کو ڈیوٹی سے برخاست کیا۔ اس ماہ کے 3 تاریخ کو گوپال پیٹھ منڈل ایراگٹہ تانڈہ کے گورنمنٹ اسکول کے اساتذہ احمد پاشاہ اسکول کو غیرحاضر رہنے پر یہاں کے طلبہ دوسرے اسکول میں تعلیم حاصل کرنے جانے کی مقامی عوام شکایت کرنے پر ضلع کلکٹر کی ہدایت پر ڈی آر آئی او نے ان کو برخاست کردیا۔ اس ماہ کی 4 تاریخ کو یانگل منڈل میں گورنمنٹ ہاسپٹل کے میڈیکل آفیسر ماروتی نندگوڑ، اپنی ڈیوٹی صحیح طور پر انجام نہ دینے اور پلس پولیو پروگرام میں کوتاہی کرنے پر اعلیٰ عہدیداروں کو صحیح جواب نہ دینے پر ضلع کلکٹر کی سفارش پر ضلع ہیلتھ آفیسر نے ان کو ڈیوٹی سے برخاست کردیا۔ اس ماہ کے 7 تاریخ کو 2015-16ء میں خریف سیزن میں کسانوں کو ملنے والے امداد مسئلہ پر تحقیقات کرنے پر ان کی بدعنوانی سامنے آنے پر کلو دال، وی آر او محمد علی، یانگل اے او ویسکورکو کو ضلع کلکٹر نے برخاست کردیا۔ اس طرح ایک ہفتہ کے عرض میں 6 افراد کو اپنے فرائض میں کوتاہی کرنے پر ضلع کلکٹر نے کارروائی کی۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT