Sunday , August 20 2017
Home / اضلاع کی خبریں / ونپرتی میں تیز رفتار بس نے آٹو کو ٹکر دیدی، دو افراد ہلاک، سات زخمی

ونپرتی میں تیز رفتار بس نے آٹو کو ٹکر دیدی، دو افراد ہلاک، سات زخمی

ونپرتی ۔ 11 اپریل (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) آر ٹی سی بس کی تیز رفتاری اور ڈرائیور کی لاپرواہی سے دو ا فراد کو موت کے گھاٹ اتاردینے کا واقعہ ضلع ونپرتی کے تاڑپڑتی میں پیش آیا۔ تفصیلات کے مطابق ناگرکرنول ڈپو کی بس ونپرتی آرہی تھی تاڑپڑتی کے پاس آٹو ڈرائیور مسافرین کو آٹو میں چڑھانے کی غرض سے سڑک کے بازو روکا۔ پیچھے سے تیز رفتار بس نے آٹو کو ٹکر دیدی جس کی وجہ سے آٹو پلٹی کھا کر گرا اور آٹو میں سوار منیم نامی شخص اچھل کر بس کے ٹپر کے نیچے آگیا اور بالے میاں نامی شخص جو ونپرتی کے متوطن ہیں، جن پر آٹو گرنے سے مقام حادثہ پر ہی فوت ہوگئے اور اس حادثہ میں سات افراد زخمی ہونے کی اطلاع پاکر گوپال پیٹ ایس آئی سیدلو اور ان کے عملہ نے فوری جائے حادثہ پر پہنچ کر 108 کے ذریعہ زخمیوں کو ونپرتی ایریا ہاسپٹل منتقل کیا اور حادثہ میں فوت دونوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے محفوظ کیا گیا۔ تیز رفتار بس ڈرائیور پر کیس درج کرلیا گیا ہے۔ حادثہ ہوتے ہی بس ڈرائیور نے راہ فرار اختیار کی۔ ونپرتی کے متوطن بالے میاں 70 سال جو اپنی اہلیہ اور بیٹی کے ساتھ مل تورکرتی میں متوفی کے اہلیہ کبریٰ بی کو آنکھ کے علاج کیلئے گئے ہوئے تھے۔ بعد علاج لوٹ رہے تھے کہ یہ حادثہ پیش آیا۔ ونپرتی ایریا ہاسپٹل میں متوفی کے ارکان خاندان کی آہ و بکا نے سب کو غمزدہ کردیا۔

TOPPOPULARRECENT