Tuesday , September 26 2017
Home / اضلاع کی خبریں / ونپرتی میں جویلری تاجرین کا احتجاج جاری

ونپرتی میں جویلری تاجرین کا احتجاج جاری

ونپرتی /16 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) مرکزی حکومت کی جانب سے سونے کی خریدی پر ایک فیصد ٹیکس عائد کرنے کے خلاف گذشتہ 13 دن سے پورے ملک میں احتجاج جاری ہے ۔ اس سلسلہ میں ونپرتی بلین مارکٹ کے تاجیرن 13 دن سے کاروبار بند کرتے ہوئے احتجاج کر رہے ہیں ۔ اس موقع پر آج بھی بلین مارکٹ شنکر گنج میں احتجاجی کیمپ میں تمام تاجرین بیٹھ کر احتجاج کیا۔ اس موقع پر بلین مارکٹ کے صدر راجو بات کرتے ہوئے کہاکہ یوں ملک میں احتجاج ہو رہا ہے لیکن مرکزی حکومت اس معاملہ میں ایک بیان بھی جاری نہیں کیا ۔ گذشتہ 13 دن سے کاروبار بند رہنے کی وجہ سے مزدوری پر کام کرنے والے ورکرس کے گھروں میں چولہا جلنا مشکل ہے ۔ مرکزی حکومت فوری جیویلری پر عائد ٹیکس کو برخواست کرتے ہوئے ان کے ساتھ انصاف کریں ۔ اس ماہ کے 17 تک بند کا اعلان کیا گیا ہے ۔ اگر 17 تاریخ تک مرکزی حکومت ٹیکس کو نہیں نکالی تو آئندہ مزید احتجاج میں شدت پیدا کی جائے گی ۔

TOPPOPULARRECENT