Saturday , August 19 2017
Home / اضلاع کی خبریں / ونپرتی میں جیویلری تاجرین کا زبردست احتجاج

ونپرتی میں جیویلری تاجرین کا زبردست احتجاج

ونپرتی /8 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) سونے کے زیورات پر مرکزی حکومت کی جانب 1 فیصد ٹیکس عائد کرنے کے خلاف ونپرتی بلین مرچنٹ کی جانب سے تمام تاجرین گذشتہ 4 دنوں سے دوکانات بند کرتے ہوئے احتجاج کر رہے ہیں ۔ آج ونپرتی میں بڑے پیمانے پر احتجاج منظم کیا گیا اور اس موقع پر ایک ریالی نکال کر احتجاج کیا ۔ بعد ازاں صرافہ بازار میں احتجاجی پنڈال میں بیٹھ کر حکومت کے خلاف نعرے لگائے ۔ آج کے اس احتجاج میں گدوال ، نارائن پیٹھ ، محبوب نگر ، جڑچرلہ ، اچم پیٹ ، آتماکور کے تمام سونے کے تاجرین شریک رہے ۔ اس موقع پر بطور احتجاج سڑک پر پکوان کرتے ہوئے سب تاجرین سرک پر بیٹھ کر کھانا تناول کیا ۔ اس موقع پر ونپرتی ایم ایل اے ڈاکٹر بی چناریڈی ، اس احتجاج کی تائید کی اور ان سے اظہار یگانیت کی ۔ اس موقع پر ایم ایل اے بات کریت ہوئے کہا کہ مرکزی حکومت میکن انڈیا کے نام پر اس طرح ایکسائز ٹیکس عائد کرنا قابل افسوس ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت ترقیاتی ناموں میں ناکام ہوچکی ہے ۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا وہ سونے پر لگائے تئے ٹیکس کو فوری برخواست کرے ۔ اس موقع پر بلین مرچنٹ اسوسی ایشن صدر راجو ، برہمم وینکٹیش ، سری کانت ، اشوک کے علاوہ دیگر موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT