Saturday , June 24 2017
Home / اضلاع کی خبریں / ونپرتی میں فلمی انداز میں سرقہ کا واقعہ

ونپرتی میں فلمی انداز میں سرقہ کا واقعہ

10 کیلو چاندی، 10 تولے سونا اور 3 لاکھ روپئے سے مالک مکان محروم
ونپرتی۔ 9 مارچ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ونپرتی ضلع ہیڈکوارٹرس میں چوری کی ایک واردات پیش آئی۔ تفصیلات کے مطابق ونپرتی میں ایک اسٹور کی مشہور دوکان سرینواس جنرل اسٹور کے مالک سرینواس بروز منگل اپنے مکان کو قفل ڈال کر اپنے گھر والوں کے ساتھ حیدرآباد روانہ ہوا۔ مکان کو مقفل دیکھ کر چور چھت کے اوپر لوہے کے راڈوں کو کاٹ کر گھر میں داخل ہوئے اور اپنے چہروں کو سی سی کیمروں سے بچانے کیلئے بہت احتیاط برتی۔ گھر میں داخل ہوکر سامان کو بکھیرا اور الماری کو توڑ کر الماری میں موجود 10 تولے سونا، 10 کیلو چاندی، 3 لاکھ روپئے نقد رقم کو ساتھ لے کر گئے۔ بروز چہارشنبہ کی شام سرینواس گھر میں داخل ہونے پر گھر کا سامان بکھرا دیکھ کر مقامی پولیس اسٹیشن میں فریاد کی۔ اطلاع ملتے ہی ایس پی روھنی پریہ درشنی مقام واردات کا معائنہ کیا۔ چوروں نے اپنے چہروں کو سی سی کیمروں سے بہت ہی احتیاط سے بچانے کی تصدیق کی۔ بعدازاں کلوز ٹیم اور ڈاگ اسکواڈ کو طلب کیا گیا۔ اس موقع پر ایس پی نے کہا کہ یہ کام جانکاری رکھنے والوں کا ہے اور بہت جلد خاطیوں کو گرفتار کرنے کا تیقن دیا۔ اس واقعہ پر کیس درج کرنے ایس آئی ونپرتی روی کمار نے اطلاع دی۔
جگتیال ایریا ہاسپٹل میں کل مفت کینسر کا معائنہ
جگتیال۔ 9 مارچ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) انڈین میڈیکل اسوسی ایشن کی جانب سے جگتیال ایریا ہاسپٹل کی قیادت میں 11 مارچ بروز ہفتہ کینسر کا مفت معائنہ کیا جائے گا جس میں بیاپسی، FNAC کا مفت معائنہ کیا جائے گا۔ کینسر کی ابتدائی نشاندہی پر اس کو مکمل خاتمہ کیا جائے گا۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT